ایک نیا دن آ گیا ہے!

بڑا خواب دیکھیں۔ مستقبل ہمارا ہے!

ہیلو، سپرنگسٹرز!

میرا نام چیکونڈی ہے اور میں زیمبیا سے ہوں۔ پچھلے مہینے ہماری ڈرامہ ٹیچر نے ہمیں اوپرا ونفری نامی خاتون کے بارے میں ایک حیرت انگیز کہانی سنائی۔ امریکہ کے دیہی مسیسسیپی کے علاقہ میں اس کی اکیلی والدہ نے اس کی پرورش کی تھی۔ اس نے غربت اور نسل پرستی میں پرورش کے ساتھ ایک کٹھن بچپن گزارا تھا۔ لیکن اس نے خود کو اپنے خوابوں کے حصول کو روکنے کی اجازت نہ دی۔ اس نے ٹی وی اور فلموں میں بہتر مقام حاصل کیا اور ہالی وڈ میں سب سے پہلی سیاہ فام سب سے زیادہ معزز ایوارڈ حاصل کرنے والی بن گئیں۔ کس قدر متاثر کن!

یہ کہانی سننے کے بعد میں نے اوپرا ونفری کی تقریر کو یو ٹیوب پر تلاش کیا جو اس نے ایوارڈ جیتنے کے وقت کی تھی۔ یہ انتہائی اثر کی حامل تھی۔ وہ میری پسندیدہ بات جو اس نے کہی کہ:

"میں نے ان لوگوں کا انٹرویو کیا ہے جنہوں نے خود کو کچھ بدصورت ترین چیزوں سے بچایا ہے جو زندگی آپ پر پھینک سکتی ہے، لیکن ان سب میں صرف ایک خصوصیت جو قابل اشتراک وہ ایک روشن صبح کے لئے امید کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہے، یہاں تک کہ ہماری سب سے اندھیری راتوں کے دوران بھی۔ لہذا میں چاہتی ہوں کہ تمام لڑکیاں یہاں دیکھیں، ابھی، یہ جاننے کے لئے ایک نیا دن افق پر روشن ہے!"

لڑکیو، اوپرا ونفری بالکل درست کہتی ہے! ایک نیا دن واقعی ہمارے لئے افق پر ہے۔ ٹھیک ابھی، پوری دنیا میں ہم لڑکیاں پہلے کی نسبت کہیں زیادہ مضبوط ہیں، ہمیں معلومات تک مزید رسائی میسر ہے اور ہم پہلے سے کہیں زیادہ منسلک ہوتی ہیں۔ اب خود پر اور اپنے خوابوں پر یقین کرنے کا وقت ہے کیونکہ مستقبل ہمارا ہے! کبھی یقین مت کریں کہ آپ بہت چھوٹی ہیں یا آپ اپنے خوابوں کو سچ کرنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔

اوپرا ونفری کی تقریر نے مجھے بیدار کر دیا اور مجھے سوچنے دیا کہ اپنے خوابوں کو سچ کرنے کے لئے میں بھی کیسے طاقت حاصل کر سکتی تھی۔ میں نے اپنی کلاس کی دوسری لڑکیوں سے بات کی اور ہم سب نے خیال پر فیصلہ کیا کہ ہم اپنی کمیونٹی میں لڑکیوں کے لئے اسکول کے بعد ڈرامہ کلب چلائیں۔ اسی طرح اسکول نہ جانے والی لڑکیاں بھی اس میں شرکت کر سکتی تھیں۔ گزشتہ ہفتے ہم نے افریقہ کی ملکہ امینہ کے متعلق اپنا پہلا ڈرامہ دکھایا۔

میں حوصلہ افزائی کے لئے اوپرا ونفری کی مشکور ہوں لیکن میں اپنی کمیونٹی میں لڑکیوں کی مدد کرنے میں عمل کرنے کے لئے خود پر بہت فخر محسوس کرتی ہوں۔ اگر میں ایسا کر سکتی ہوں، تو آپ بھی کر سکتی ہیں، آپ کو بس جو سب کرنا ہے وہ ہے:

  1. خود پر یقین رکھیں۔
  2. عمل کریں اور کوشش کرتی رہیں۔
  3. اگر یہ مشکل ہو جاتا ہے اسے کبھی مت چھوڑیں۔

Share your feedback