مس خود مختار بننا -- حصہ-3

اکیلے سفر نہ کریں!

اے لڑکی!

میں اپنا مس خود مختار بننے کا سفر شیئر کرتی رہی ہوں۔ مجھے یقین نہیں کہ آپ نے میری دوسری کہانیاں دیکھ رکھی ہیں، لیکن میں بیکری کا کاروبار کرنے کا سوچ رہی تھی جب کہ تباہی نے مجھے آ لیا! نیچے جا کر " You Might Like " سیکشن میں جا کر حصہ-2 میں دیکھیے معلوم کرنے کے لیے کہ کیا غلط ہوا تھا۔

تو اس ناکامی کے بعد، میں نے یہ چھوڑنے کا ارادہ نہیں کیا تھا کیونکہ مجھے اپنے آپ پر اعتماد تھا اور میری انجام کے بارے میں مثبت سوچ تھی۔ ترک کرنے کی بجائے میں نے کچھ مزاحیہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا اور فرش پر پڑے اپنے تمام اجزاء کے سامنے ایک سیلفی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔ میرے عنوان میں تھا -- "کل تک مجھے 50 کپ کیک بیک کرنے ہیں لیکن میرے پاس اس کے لیے اجزائے ترکیبی نہیں ہیں # مدد کیجیے"

میرے گھر پہنچنے تک، مجھے دوستوں اور ہمسایوں کے اتنے پیغامات موصول ہوئے جن میں کہا گیا تھا کہ ان کے پاس فالتو آٹا، مکھن، دودھ اور چینی تھی! کتنا حیران کن ہے یہ؟ تو وہ میرے گھر پر آئے اور مجھے اجزائے ترکیبی دیے اور میری سب چیزیں تیار کرنے میں مدد کی میری اگلے دن کی بڑی فروخت کے لیے۔

اب میں اس کے بارے میں سوچتی ہوں کہ میں دوستوں کے بغیر کیا کر سکتی تھی؟ میں سوچا کرتی تھی کہ خود مختار ہونے کا مطلب تھا کہ آپ کو سب چیزیں خود ہی کرنی ہیں، مگر یہ بلکل سچ نہیں ہے۔ مل جل کر کام کرنا در حقیقت بہت اہم ہے اور یہ زندگی کا خفیہ جزو ہے۔ جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ خود مختاری کا سفر جھٹکوں والا ہے؛ اس لیے آپ کو محبت اور مدد کرنے والے دوست احباب کی تمام راستے میں ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو ایسا نہیں سوچنا چاہیے کہ مدد مانگنے سے آپ دوسرے لوگوں پر بوجھ بن جائیں گے۔ آپ کو اکیلے زندگی گزارنے کی ضرورت نہیں ہے!

اس لیے جیسے ہی آپ خود مختاری کا سفر شروع کرتی ہیں تو یاد رکھیے۔

**1۔ اپنے متعلق مثبت چیزیں سوچیے۔اور ان سے محبت کیجیے

2۔ حتیٰ کہ جب مشکلات پیش آئیں ۔۔۔۔۔تو پھر بھی کبھی بھی ہتھیار مت ڈالیے۔

3۔ اپنے طور پر سب کچھ کرنے کی کوشش مت کیجیے۔ اگر آپ کو ضرورت ہو تو اپنے دوستوں اور کنبے کی مدد طلب کیجیے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ خود مختار نہیں ہیں۔

آخر میں میرے 50 کیک تیار ہو گئے اور بکنے کے لیے سٹال پر پہنچ گئے۔ میں نے اپنی پہلی تھوڑی سی رقم کی کمائی کی اور مجھے یہ بہت اچھا لگا۔ وہاں پہنچنے پر مجھے کچھ وقت لگا، لیکن میں نے اپنے بارے میں بہت کچھ سیکھ لیا اور یہ کہ خود مختاری کا اصل مطلب کیا ہے۔

Share your feedback