17 سالہ باس لیڈی

ایک سادہ تصوّر نے بڑی شکل اختیار کر لی

میرا نام لورینس ہے اور میں ایک چھوٹے سے قصبے میں رہتی ہوں جہاں پر کئی مقامی خودمختار کاروباری ادارے موجود ہیں۔ ایک کاروبار کی مالک جس کو میں اچھی طرح سے جانتی تھی، وہ تھی پَیٹ، جس سے میں اپنی تمام سبزیاں خریدا کرتی تھی۔

چند سال پہلے پَیٹ نے مجھے بتایا کہ وہ پریشان ہے کیونکہ اس کا رسدکار اپنا کام ختم کرنے والا ہے، جس کی وجہ سے اس کا کاروبار بھی متاثر ہوگا۔ میں جانتی تھی کہ اُس کا خاندان اُسی کی آمدنی پر انحصار کرتا تھا، لہٰذا میں نے یہ معاملہ اپنے ہاتھوں میں لینے کا فیصلہ کیا۔

میں نے تمام مقامی کاروباری مالکان سے اُن کے رسدکاروں کے بارے میں پوچھنا شروع کر دیا اور بہت جلد میرے پاس مقامی کاشتکاروں کی ایک فہرست تیار ہو گئی۔ اس کے بعد میں نے کاشتکاروں کو ٹیلیفون کرنے کے لیے اپنے والد صاحب سے اجازت مانگی، تاکہ وہ کاشتکار مجھے سبزیاں اگانے کے لیے درکار مہارتیں سکھا دیں۔ میرے والد صاحب نے کاشتکاروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے حوالے سے مجھے چند مفید باتیں بھی بتائیں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ میں کاشتکاروں کو یہ بتاؤں کہ مجھے ان کا مشورہ اس لیے چاہیے ہے کہ میں اپنی سبزیاں اگا کر اور بیچ کر پَیٹ کی اور اپنے خاندان کی مدد کرنا چاہتی ہوں۔ ایک مددگار کاشتکار نے مجھے سبزیاں اگانے کا طریقہ سکھانے کے لیے وقت نکالا - اس نے مجھے درست زمین استعمال کرنے کی اہمیت بتائی، پودے لگانے کی درست تکنیک سکھائی اور یہ بھی بتایا کہ کیڑوں پر کیسے قابو پایا جائے اور فصل کو کب کاٹنا چاہیے۔ میں نے یہ کام چھوٹے پیمانے پر شروع کیا اور پَیٹ کو اپنی نئی مہم کے بارے میں بتا دیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ میری سبزیاں اُگ جائیں گی اور ہو سکتا ہے کہ میں اس کی نئی رسدکار بن جاؤں!

شروع میں بہت کم مقدار میں سبزیاں اگیں جو ہماری فیملی نے استعمال کیں اور کچھ ہم نے دوستوں کو فروخت کر دیں مگر بہت جلد میرا باغیچہ ہرا بھرا ہو گیا اور ہر طرف سبزیاں ہی سبزیاں نظر آنے لگیں۔ اور میں نے یہ پَیٹ کی طرح کے چھوٹے کاروباروں کو فروخت کرنا شروع کر دیں، تاکہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔

سب سے مزیدار بات یہ ہوئی کہ پَیٹ نے اپنے کئی سال پر محیط کاروباری تجربے کی بنیاد پر مجھے بہت مفید مشورے دیے مثلًا یہ کہ میں اپنے نئے کاروبار کی دیکھ بھال کیسے کروں اور مالی معاملات اور ذخیرہ کو کیسے منتظم کیا جائے۔ حتّٰیٰ کہ میں نے ایسی کئی باتوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا، لہٰذا میں اس کے مشوروں پر بے حد مشکور ہوئی۔

آج میں کچھ چھوٹے کاروباری اداروں کا مال بھی ذخیرہ کرتی ہوں جس کے بعد وہ ہمارے قصبے کے مقامی لوگوں کو فروخت کر دیتے ہیں اور ہم سب اس نئے نظام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

لہٰذا اگر آپ کے پاس کوئی تصوّر موجود ہو - بیشک یہ چھوٹا ہو یا بہت بڑا - بس کسی سے مدد یا مشورہ لینے کا پہلا قدم ضرور اٹھائیں۔ اگر آپ کو بہت زیادہ خوف یا شرم محسوس ہو رہی ہو، تو اپنے ہدف کو لکھ لیں اور یہ بھی لکھیں کہ آپ اسے کیسے حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بعد اپنے خدشات کا مقابلہ کریں، ایک لمبا سانس لیں اور اس پر ہاتھ ڈال دیں! ہو سکتا ہے کہ پہلا شخص جس سے آپ پوچھتے ہیں وہ آپ کے لیے مفید ثابت نہ ہو مگر ہمت نہ ہاریں۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کسی کاشتکار یا پَیٹ سے اتنا کچھ سیکھ جاؤں گی، مگر میں نے یہ سیکھا ہے کہ ایک مفید مشورہ کار کی تلاش میں آپ کو بہت زیادہ جتن نہیں کرنے پڑتے!

Share your feedback