اپنے والدین کے بارے میں چار باتیں جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔

ہم آپ کو چند راز کی باتیں بتاتے ہیں

اوہ میرے خدایا، والدین! ہم ان سے محبت کرتے ہیں، لیکن بعض اوقات۔۔۔ جیسے ہم نے کہا، اوہ میرے خدایا!

ایک روزا سکول کے بعد میں اور میری دوست گپ شپ کر رہے تھے۔ اور گپ شپ میں ہم نے فہرستیں بنانا شروع کر دیں۔ ان تمام غصہ دلانے والے کاموں کی فہرستیں جو ہمارے والدین کرتے ہیں اور ہماری زندگیاں برباد کرتے ہیں۔

یہ ایک لمبی فہرست تھی۔ جو میں اپنی بڑی بہن ایٹا کو دکھانے کے لئے لے آیا۔میری بڑی بہن سے زیادہ کون سمجھ سکتا ہے، ٹھیک؟ یا غلط کہا؟!۔ اس کا دو سال کا ایک بچہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ ایک فہرست بناؤ گے تو وہ بھی اپنی ایک فہرست بنائیں گی۔ آپ فیصلہ کریں کہ کون درست ہے۔

1. وہ آپ کو تحفظ دینے کی کوشش کرتے ہیں

ہم - ۔وہ ہمیں بتاتے ہیں کہ کیا اچھا ہے اور کیا برا۔ وہ ہمارے دوستوں، موسیقی، مشاغل۔۔۔۔ بلکہ ہر چیز کے انتخاب پر سوال اٹھاتے ہیں۔

میری بہن - ۔ان کے پاس ایک ایسی چیز ہے جو آپ کے پاس ابھی نہیں ہے — تجربہ۔ یہ سچ ہے کہ وہ ہمیشہ صیحیح نہیں ہوتے مگر وہ زندگی کے بارے میں آپ سے زیادہ جانتے ہیں وہ صرف آپ کی مدد کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں تا کہ آپ صحیح راستے پر گامزن رہیں۔

2. وہ ہمیشہ ٹوہ میں لگے رہتے ہیں

ہم ۔وہ ہم سے مستقل سوالات کرتے رہتے ہیں اور بعض اوقات وہ ہمارے معاملات میں گھس آتے ہیں۔ جس پر بہت غصہ آتا ہے۔

میری بہن۔ وہ متجسس ہوتے ہیں اور دلچسپی رکھتے ہیں کہ آپ کی زندگی میں کیا چل رہا ہے۔ بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ وہ آپ پر اعتماد نہیں کرتے ۔ ۔ اور اگرچہ وہ کبھی کبھار بہت زیادہ سختی کر جاتے ہیں مگر ان کا مقصد آپ کی بھلائی ہی ہوتا ہے۔

3. وہ ہر وقت حکم چلاتے رہتے ہیں

ہم ۔ وہ آنے جانے پر سخت پابندی لگا دیتے ہیں ۔ ہمیں گھر کے کام کاج کرنے پڑتےہیں ! ۔ وہ یہ تمام اصول بنا دیتے ہیں جن کی ہمیں پابندی کرنی پڑتی ہے! ۔ وہ ہمیں بالکل نہیں سمجھتے !

میری بہن ۔ آپ کے والدین سخت محنت کرتے ہیں اور آپ کی رہائش اور کھانے پینے کا تمام بندوبست کرتے ہیں ۔ اس بات پر ان کا حق ہے کہ ان کی عزت کی جائے ۔

4. وہ آپ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ہم ۔ ٹھیک ہے مگر

میری بہن ۔ آپ کی والدہ حمل کے انتہائی مشکل اوہ تکلیف دہ عمل سے گزر کر آپ کو اس دنیا میں لاتی ہیں اور آپ کے خاندان والےاپنی زندگی کی زیادہ تر کمائی آپ کو بڑھتا ہوا اور ترقی کرتا ہوا دیکھنے کے لئے قربان کر دیتے ہیں ۔وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں ،چاہے آپ کو اس پر غصہ بھی آئے ،مطلبی پن لگے ، نا انصافی لگے یا غلط لگے یہ آپ کی بہتری کے لئے اورآپ کو تکلیف سے بچانے کے لئےہی ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایسا کرنا ہمیشہ درست نہ ہو مگر ان کی نیت ہمیشہ اچھی ہوتی ہے ۔

Share your feedback