لیکن میں غلط تھی!
میں اور آنا دوست تھیں اپنے سکول کے پہلے دن سے۔ میں شرمیلی تھی تو وہ میرا ہاتھ پکڑ لیتی تھی اور میری بہادر بننے میں مدد کرتی تھی۔
پچھلے سال کے آخر میں آنا نے مختلف طرز عمل اختیار کرنا شروع کر دیا۔ جب بھی میں مزے والاکوئی کام کرنا چاہتی تھی -- تو وہ نہ کر دیتی تھی۔ اور اس نے میری کہی ہوئی ہر چیز پر نہ کہنا شروع کر دیا۔ اس نے تو مجھ پر یہ دباؤ بھی ڈالنا شروع کر دیا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ باہر نہ جاؤں۔
میں سوچتی تھی کہ شاید وہ میرے ساتھ حسد کرتی تھی۔ میرا ایک عاشق لڑکا تھا اور میں نے اس کے گروپ کے دوستوں میں اپنے دوست بنانے شروع کر دیے۔
سکول کی چھٹیاں آنے والی تھیں اور میرا دوست لڑکا اور اس کے کچھ دوست ایک رات باہر گزارنے کا سوچ رہے تھے، کہ وہ رات والی مارکیٹ سے جا کر کھانا لائیں گے اور ڈانسنگ کے لیے جائیں گے۔ میں نے آنا کو دعوت دی اور اس نے پھر نہ -- کر دی۔
ہمارے درمیان اس پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ میں نے اسے بتایا کہ میں اسے اپنے ساتھ شامل کرنے اور اس کے نہ کہنے سے تنگ آ چکی تھی، اور میں اس کے ساتھ تعلق توڑنے پر تیار تھی۔
آنا نے پریشان ہونا شروع کر دیا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ مجھے بتائے کہ کیا چل رہا تھا اور اس نے مجھے بتانا شروع کیا کہ وہ کیوں اس گروپ کے ساتھ باہر رہنے کو تیار نہیں تھی۔
آنا نے کہا کہ اس نے افواہیں سنی ہیں کہ ان کا گروپ جب باہر جاتا ہے تو وہ شراب پیتے ہیں۔ وہ اس میں ملوث نہیں ہونا چاہتی تھی اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ میں بھی اس میں پھنس جاؤں۔
میرا خیال نہیں تھا کہ ایسی افوہیں گردش کر رہی تھیں اور آنا کو یقین دلایا کہ میں نے تو ایسی کوئی چیزیں نہیں دیکھی تھیں۔ میں نے اس سے وعدہ کیا کہ کبھی بھی ایسی کوئی چیز ہوئی تو میں اس کا ہاتھ پکڑ لوں گی اور اسی وقت ہم اکٹھی وہاں سے نکل آئیں گی! بالکل اسی طرح جیسے وہ کرتی تھی جب ہم بچے تھے۔
اب میں جان گئی ہوں کہ مجھے آنا کے ساتھ زیادہ کھلنا ہو گا، اور جونہی میں اس کے رویے میں تبدیلی محسوس کروں گی تو جلدی معاملہ اٹھاؤں گی -- ہفتوں اسی طرح چلتا رہنے دینے کی بجائے۔
آنا کوئی بری دوست نہیں ہے، وہ تو صرف یہ چاہتی تھی کہ ہم دونوں مصیبت سے باہر رہیں۔ میں اتنی خوش ہوں کی ہم نے اس پر بات کر لی اور اب ہم اتنی قریب ہیں جتنی پہلے کبھی نہیں تھیں!
Share your feedback