میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں کامل بنوں۔۔۔

مگر میں صرف اپنا بننا چاہتی ہوں!

میرے والدین ہمیشہ کسی نہ کسی بات پر میری نکتہ چینی کرتے رہتے ہیں۔ جیسے کہ میں پرانی ٹی-شرٹس اور آرام دہ پاجامے پہننا کیسے پسند کرتی ہوں، لیکن میری ماں کہتی ہیں کہ لڑکیوں کو لمبی سکرٹیں اور لباس پہننے چاہییں۔ وہ ہمیشہ کہتی ہیں کہ میں اپنا فون بہت استعمال کرتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اب مزید ہنسی مذاق نہیں کر سکتی۔

ڈیڈ بھی میرے ساتھ سختی سے پیش آتے تھے۔ میں کمپیوٹر پر کام کرنا اور کوڈ لکھنا پسند کرتی ہوں جبکہ انہیں میرے کمپیوٹر سائنس پر کام کرنے سے نفرت ہے۔ انہوں نے مجھ سے اس سال اس مضمون کو چھڑوا دیا۔

میرا بھائی اپنی مرضی سے کھاتا، پہنتا اور جو چاہے کرتا ہے۔ مجھے اس بات پر بہت غصہ آتا ہے۔

کچھ عرصے سے میری ماں نے میری دوستوں پر بھی تنقید شروع کر دی ہے، کہتی ہے کہ اس کے خیال میں وہ زیادہ ہوشمند نہیں ہیں۔

میں اپنے دوستوں کو پسند کرتی ہوں، کیونکہ وہ ہمیشہ میرے شوق اور خوابوں کی تائید کرتی ہیں۔ میری ماں کے خیال میں وہ ایک طرح سے توجہ ہٹا دینے والی ہیں اور ڈیڈ کہتے ہیں کہ میری عمر میں لڑکیوں کو لڑکوں کو دوست نہیں بنانا چاہیے، کیونکہ اس سے لوگ غلط تاثر لیں گے۔ میرے خیال میں یہ سب بہت زیادتی ہے۔ میری دوست مجھ پر ہنستی ہیں کہ میرے واللدین کتنے سخت ہیں۔

اس اختمام ہفتہ پر میری بہترین دوست ابیلہ کی سالگرہ ہے اور میرے والدین نے کہ دیا ہے کہ میں وہاں نہیں جا سکتی۔ وہ مجھے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائیں گے کہ کیوں نہیں۔

میں اپنے والدین کی عزت کرتی ہوں اور جانتی ہوں کہ وہ میرا خیال رکھتے ہیں، لیکن میں ان فیصلوں پر جو مجھ پر اثر انداز ہوتے ہیں اپنا زیادہ عمل دخل رکھنا چاہتی ہوں۔ میرا خیال ہے کہ میں نے ثابت کر دیا ہے کہ میں انتہائی قابل اعتماد ہوں، اس لیے میں امید کرتی ہوں کہ وہ میرے ساتھ کھل کر بات چیت کریں گے۔

مجھے ٹھنڈا ہونے میں کچھ وقت لگا اور میں نے یقینی بنایا کہ میں اسی وقت ان سے بات کروں جبکہ میں غصے میں نہ ہوں۔ جب میں تیار تھی تو میں نے انہیں بتایا کہ میں جس طرح کی خاتون بن رہی تھی اس پر مجھے فخر تھا۔ چونکہ میں محنت سے پڑھتی ہوں اور اپنی دوستیوں کی قدر کرتی ہوں۔

میں نے انہیں اپنے تحفظات بتانے کے لیے موقع اور وقت مہیا کیا اور انہوں نے بھی میرے نکات کی قدر کی۔ گفتگو کےآخر میں میرے دونوں والدین نے تعریف کی کہ میں کتنی پختہ کار ہو گئی تھی۔ ان دونو نے رضامندی ظاہر کی کہ وہ میرے فیصلوں کی زیادہ تائید کریں گے۔ ماں نے تو یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ میرے لیے جھالر والے ملبوسات خریدنا چھوڑ دیں گی!

Share your feedback