میں نے اپنے گاؤں میں تاجروں کے لئے ایک ویب سائٹ بنائی
میرا نام کیچی ہے اور میں جنوبی نائیجیریا میں ایک چھوٹے ماہی گیری گاؤں سے ہوں۔ بڑی ہوتے ہوئے میں نے ہمیشہ سوچا کہ میرے گاؤں میں کرنے کے لئے کچھ نہیں تھا۔ میں ہمیشہ کسی دوسری جگہ فرار ہونے کا خواب دیکھتی تھی۔ ایک ایسی جگہ جہاں میرے لئے زیادہ مواقع ہوں... کوئی جگہ جہاں مجھے بہتر زندگی میسر ہو سکتی ہے اور صورتحال میں نمایاں تبدیلی آئے۔
ایک دن، لڑکیوں کی نئی مہارتیں سیکھنے میں مدد دینے پر توجہ مرکوز کرنیوالے ایک سخاوتی ادارے نے میرے علاقے میں ایک مقابلہ کا انعقاد کیا۔ جیتے والے کا ویب سائٹ اور کوڈنگ کے بارے میں سیکھنے کے لئے ایک پیشہ ورانہ کورس میں اندراج کیا جاتا تھا۔ کتنا زبردست!؟ میں نے سوچا کہ اسکول نہ جانے سے میں محدود ہو کر رہ جاؤں گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ پیشہ ورانہ کورس آپ کو شروع سے سب کچھ سکھاتے ہیں۔ مجھے یہ مقابلہ جیتنا تھا!
چیلنج میں ایک ایسے تصور کو پیش کرتی تھا جس سے کمیونٹی کو فروغ دینے میں مدد کی جا سکے۔ سب سے زیادہ تخلیقی خیال کو جیتنا تھا! ایک لمحے کے لئے میں نے ناامیدی محسوس کی کیونکہ میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ میرے گاؤں کے لئے کوئی امید نہیں تھی لیکن چیلنج نے میری سوچ اور طریقے کو تبدیل کر دیا جس طرح سے میں چیزوں دیکھتی تھی۔ میں باہر گئی اور لوگوں سے ان کے مسائل کے بارے میں بات چیت شروع کر دی۔ میں نے اپنی مزید حفاظت کے لئے اپنی والدہ کو اپنے ساتھ آنے کا کہا چونکہ مجھے ان لوگوں سے بات کرنی تھی جنہیں میں نہیں جانتی تھی۔
میرے تمام انٹرویو لینے کے بعد میں نے ایک عام مسئلہ کو محسوس کرنا شروع کر دیا۔ میرے گاؤں میں بہت زیادہ قابلیت تھی لیکن نائیجیریا کے باقی لوگوں کو اس کا کوئی اندازہ ہی نہیں تھا۔ ہم نے بہت کچھ تیار کیا، کھانے سے لے کر کپڑوں سے لکڑی کی ٹوکریوں تک، لیکن اسے خریدنے کے لئے کوئی بھی نہیں تھا۔ آہا! اگر میں تاجروں کے لئے ایک ویب سائٹ بنا سکوں تو اس سے انہیں اپنی اشیاء کو فروخت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم میسر ہو جائے گا اور یہ ہمارے گاؤں کے لئے پیسے بنا سکے گا۔ میں نے سخاوتی ادارے کو اپنا خیال پیش کیا اور میں جیت گئی۔ میں بہت خوش تھی اور خود پر فخر محسوس کیا۔
یہ مضحکہ خیز ہے کہ مجھے کسی اور جگہ فرار ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔ میں اپنے خوابوں کو سچ کر سکتی تھی اسی جگہ جہاں میں رہتی تھی۔ بعض اوقات آپ کو اپنے خوابوں کو سچ میں بدلنے کے لئے گھر سے جانے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اگر آپ نہیں کر سکتی، تو ان تمام مواقعوں کو کم مت سمجھیں جو آپ کو اس جگہ پر حاصل ہیں جہاں آپ رہتی ہیں!
اس کے علاوہ، اپنے خواب کی طاقت کو کم مت سمجھیں۔ میں نے سوچا کہ میں صرف تاجروں کے لئے ایک ویب سائٹ بنا رہی ہوں لیکن یہ کچھ بہت بڑی چیز بن گئی۔ پیشہ ورانہ کورس کے بعد میں دوسری لڑکیوں کو بھی ویب سائٹس اور کوڈنگ کے بارے میں تعلیم دیتی تھی۔ تاجروں کی جانب سے اضافی رقم کو گاؤں کے لئے ایک نیا ہسپتال بنانے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ تمام اعلٰی چیزیں، ایک خواب کے ساتھ صرف ایک لڑکی کی طرف سے۔
اس لئے، سپرنگسٹر، اپنے آپ پر بھروسہ کریں، آپ کے خوابوں پر یقین رکھیں اور کچھ بھی ممکن ہے!
Share your feedback