بہنیں ہمیشہ کیلئے

جب میری بہن گھر سے رخصت ہوئی تو میں نے اپنی تنہائی سے کیسے نمٹا

بہت سالوں تک، میری بڑی بہن میری بہترین دوست تھی۔ ہم ہر کام ایک ساتھ کرتے تھے۔ ہم ایک جیسے کپڑے پہنتی تھیں، ایک جیسا کھانے اور ایک ہی طرح کی فلمیں پسند کرتی تھیں۔ یہاں تک کہ اس نے مجھے پڑھنا اور لکھنا بھی سکھایا۔ میرے والدین ہم دونوں میں سے صرف ایک کو اسکول بھیجنے کے متحمل ہو سکتے تھے اس لئے اس نے مجھے وہ سب سکھایا جو میں آج جانتی ہوں۔ یہاں تک کہ جب مجھے پہلی بار ماہواری آئی، تو اس نے مجھے سکھایا کہ کیا کرنا ہے۔ میں اس سے بہت بہت بہت زیادہ پیار کرتی ہوں۔

خیر، جب اس کی شادی ہوئی تو بہت کچھ بدل گیا۔ اسے اپنے شوہر کے ساتھ کسی اور شہر میں جانا تھا۔ یہ میرے اور میرے والدین سے 7 گھنٹوں کی دوری پر ہے۔ جیسا کہ میں اسکول نہیں جاتی تھی اس لئے صرف وہی سب سے طویل عرصہ تک میری واحد دوست رہی تھی۔ اب وہ دور جا رہی تھی اور مجھے کچھ پتہ نہیں تھا کہ اگلی بار اس سے کب ملاقات ہو گی۔

جب وہ چلی گئی تو میں اپنے کمرے میں رہتی تھی کیونکہ مجھے لگا کہ جیسے اب کوئی نہیں ہے جس سے میں بات کر سکوں۔ میری والدہ نے مجھے اس سے باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن میرا باہر جانے کو کبھی دل نہیں چاہا۔ ایک دن انہوں نے اصرار کیا کہ میں گھر کے لئے کھانے پینے کی چیزیں خریدنے میں ان کی مدد کے لئے ان کے ساتھ مارکیٹ چلوں۔ جب ہم ایک اسٹال پر پہنچے تو انہوں نے کافی دیر ماما گلوریا سے گفتگو کی جو سبزیاں فروخت کرتی تھی۔ میں اکتاہٹ محسوس کرتے ہوئے ایک کونے میں جا کر بیٹھ گئی پھر ایک لڑکی جو میری عمر کی دکھائی دیتی تھی میری طرف بڑھی اور میرے کندھے پر تھپتھپایا۔ وہ ماما گلوریا کی بیٹی، بیلنڈا تھی۔

ہم نے باتیں کیں اور یہ جانا کہ ہم میں بہت سی چیزیں مشترک تھیں۔ گزشتہ سال اس کی بڑی بہن کو بھی گھر سے رخصت کر دیا گیا تھا اس لئے اب وہ گھر میں رہنے والی واحد بچی تھی۔ جب میں نے اس سے پوچھا کہ تم تنہائی سے کیسے نمٹتی ہو، تو اس نے مجھے سب سے بہترین مشورہ دیا! یہاں ہے کہ اس نے کیا کہا:

آپ کی بہن کا گھر سے جانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ اب آپ کی بہن نہیں رہی ہے۔ ممکنہ طور پر ہم بڑے ہو جاتے ہیں اور گھر سے چلے جاتے ہیں۔ اس کی غیر موجودگی کا سوچتے رہنے کے بجائے، کوشش کریں اور اس اچھے وقت کو یاد کریں جو آپ نے ایک ساتھ گزارا تھا۔* تم ہمیشہ کے لئے بہنیں ہیں۔

یہاں تک کہ جب آپ سوچتی ہیں کہ آپ اکیلی ہیں تو آپ اصل میں اکیلی نہیں ہوتی ہیں۔ بہت سی دوسری لڑکیاں آپ جیسی صورتحال میں ہوتی ہیں جو سمجھ سکتی ہیں کہ آپ کیسا محسوس کرتی ہیں۔* آپ ان سے منسلک ہو کر مضبوط دوستی کی تعمیر کر سکتی ہیں۔

  • جب آپ کو تنہائی کا احساس ہو تو خود کو دوسروں سے چھپا لینا کبھی ایک اچھا خیال نہیں ہے۔ دوستیں آپ کو بہتر احساس دینے کے لئے ہوتے ہیں اس لئے خود کو پرمزاح اور مہربان لوگوں کے حلقہ میں رکھیں۔ یہاں تک کہ اگر اسکول سے آپ کی کوئی دوست نہیں ہیں، تو اپنی گلی یا اپنی کمیونٹی کی لڑکیوں کو دوست بنائیں۔

میں نے بیلینڈا کے مشورے کو سنا اور اب میں بہت بہتر محسوس کرتی ہوں۔ تنہائی جا چکی ہے اور میں نئی دوستیں بنانے پر خوش ہوں!

Share your feedback