اپنے والدین کو کھو دینے کے بعد میں نے حوصلہ اور استحکام کیسے حاصل کیا
ہیلو، سپرنگسٹر!
میں آپ کے ساتھ اپنی کہانی کا اشتراک کرنی چاہتی ہوں!
زندگی بہت اچھی تھی، سب کچھ بہت عمدہ چل رہا تھا کہ اچانک کچھ برا ہو گیا۔ میرے گھر کو آگ لگ گئی اور میں نے اپنے والدین میں سے دونوں کو کھو دیا۔ یہ میرے لئے نہایت دکھ بھرے لمحات تھے کیونکہ میں نے گزشتہ سال ہی اپنی بے حد عزیز دادی کو کھویا تھا۔ اچانک میں یتیم ہو گئی تھی۔ میں رنجیدہ ہو گئی اور میں بس یہ سوچ سکتی تھی کہ: یہ میرے ساتھ ہی کیوں ہوا ہے؟
اس لمحے میں نے خود کو سنبھالنے کے لئے کافی مضبوط محسوس نہیں کیا۔ میں بس یہی کہہ سکتی تھی کہ، "میں ہی کیوں، میں ہی کیوں، میں ہی کیوں؟" میں نے جتنا "میں ہی کیوں؟" کہا اتنا ہی بدتر محسوس کیا۔ منفی رویہ ہونے سے صورتحال مزید بدتر ہو رہی تھی۔
اچانک میرے دماغ میں ایک خیال ابھرا۔ جب میری دادی کا انتقال ہوا تو میں اداس ہو گئی تھی لیکن اپنے دوستوں کی مدد سے مجھے دوبارہ خوش رہنے کا احساس ہونا شروع ہوا تھا۔ تو اگر میں پہلے زندہ رہ پائی تھی تو میں دوبارہ بھی خود کو زندہ رکھ سکتی ہوں، ٹھیک ہے؟ ہاں، یہ درست تھا! میں نے بس اپنے دماغ میں مثبت خیالات کو سوچتے ہوئے اور انہیں اعلانیہ طور پر کہنے سے مضبوط اور پُراعتماد محسوس کرنا شروع کیا۔ میں نے ان تمام صورتحال کو یاد کرنا شروع کیا جن میں، میں رہی تھی۔ ہر بار، جب بھی تھک ہار کر گری تھی، مجھے ہمیشہ دوبارہ سہارا ملا تھا۔ تو یہ وقت کیونکر مختلف ہونا چاہئیے؟
آپ کبھی نہیں جان سکتی کہ آپ کتنی مضبوط ہیں جب تک کہ آپ کے پاس مضبوط بننا ہی واحد انتخاب نہ ہو۔ تکفین کے بعد میں اپنی چچی اور چچا کے ساتھ رہنے کے لئے چلی گئی اور وہ اس وقت سے بہت بڑی معاونت رہے ہیں۔ انہوں نے یہ سمجھنے میں میری مدد کی کہ اس دنیا میں میرا غصہ عام بات ہے لیکن ایک وقت ضرور آتا ہے جب مجھے دوبارہ اٹھنا ہو گا۔ اور میں نے وہ کیا!
میری چچی نے مجھے ایک منترا بھی سکھایا جسے میں خود کی حوصلہ افزائی کے لئے استعمال کر سکتی تھی۔ ہر روز میں کہوں گی، "اگر میں نے ایسا پہلے کیا تھا، تو میں ایسے دوبارہ کر سکتی ہوں: میں طاقتور ہوں۔ میں لڑ کر باقی رہنے والی ہوں۔ مجھے روکا نہیں جا سکتا۔"
کئی مہینوں تک اسے روزانہ دوہرانے کے بعد، مجھے بہتر اور مضبوط محسوس ہونا شروع ہوا۔ یہ ترقی کی کلید ہے؛ آپ کو خود پر یقین کرنا اور پُراعتماد رہنا ہو گا۔ تو اگلی بار اگر آپ خود کو سخت صورتحال میں دیکھتی ہیں یا بہت اداس محسوس کرتی ہیں، یہاں ہے کہ کیا کرنا ہے:
Share your feedback