کیونکہ تعلیم آپ کے مستقبل کو روشن بناتی ہے!
محنت سے پڑھنا کیوں ضروری ہے؟ کیونکہ تعلیم آپ کے مستقبل کو روشن بناتی ہے
● بعض اوقات تعلیم ایک چیلنج بن جاتی ہے، اور بہت سے مختلف مضامین میں آپ کو سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن یاد رکھو وسیع علم آپ کے خوابوں کی تعبیر میں آپ کا مدد گار ثابت ہوگا۔
● اگر آپ تعلیم یافتہ نہیں تو آپ کوئی تربیتی پروگرام یا کسی ایسے شخص کو تلاش کریں جو آپ کو مہارت سکھادے اور آپ کو آپ کی منزل مقصود تک پہنچائے۔ ایک رول ماڈل کو چن لیں، آپ اپنے کسی استاد، حتیٰ کہ اپنے والدین کو بھی رول ماڈل بنا سکتے ہیں۔ مدد مانگتے رہیں اورتازہ دم ہو کر چلیں۔
● ایک مقصد ہی وہ چیز ہے جس کو آپ اپنی ذات کے لئے حاصل کرسکتے ہیں۔ زندگی میں مقصد کی تلاش بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس طرح آپ ان مقاصد کو حاصل کرنے کے ایک پلان ترتیب دے سکتے ہیں۔ اپنے پاس ایک ڈائری رکھیں جس میں آپ اپنے خوابوں اورمقاصد کو لکھ سکیں ۔ دیکھتی رہیں کہ آپ کس حد تک کامیاب ہوئی ہیں۔
● مقاصد کو مد نظر رکھیں تاکہ آپ حوصلہ مند رہیں اوراپنے سکول کے کام یا تربیت پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔ کیا آپ پاس ہونا چاہتے ہیں ؟ کیا آپ کلاس میں اول آنا چاہتے ہیں ؟ کیا آپ اپنے نمبر بہتر کرنا چاہتے ہیں ؟ اسے لکھیں اور اسے کثرت پڑھتے رہیں۔
Share your feedback