● جب بھی موقع ملے نئی سرگرمیوں کی تلاش کرتی رہیں۔ آپ وہ فطرتی صلاحیت حاصل کر لیں گی جس کے بارے میں آپ کو علم ہی نہیں ہے کہ وہ آپ میں موجود ہے۔
● منفی سوچ کے بجائے مثبت سوچ سے اپنے آپ کو حوصلہ مند رکھیں۔ مثال کے طور پر ، اپنے آپ سے کہیں کہ میں حوصلہ مند ہوں، میں خوبصورت ہوں، یا میں یہ کام کر سکتی ہوں۔
● ایسے دوست اور ساتھی تلاش کریں جو آپ کی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں آپ کی مدد کریں۔ آپ کے دوست حوصلہ مندی کے ذریعے آپ کو پر اعتماد بنانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ان حالات میں بھی جب آپ کے حوصلے پست ہو رہے ہوں۔ جب آپ کوئی اچھا کام کرتی ہیں تو وہ آپ کو مطلع کرتے ہیں اور آپ کے ساتھ خوشی مناتے ہیں۔ ایسی مثبت سوچ رکھنے والے دوستوں کو اپنے پاس آنے دیں جو آپ کو حوصلہ دیتے ہیں۔
● بلوغت کی عمر سے گزرنے والا ہر نوجوان زیادہ جذبات کا حامل ہوتا ہے۔ جب آپ اپنے جذبات میں ہیجان محسوس کریں تو آپ گہرے گہرے سانس لیں، کسی بھی سرگرمی مثلاً رقص کریں یا چہل قدمی کریں (اگر محفوظ ہو) یا کسی باعتماد شخص سے اس کے بارے میں بات کریں۔
Share your feedback