4 چیزیں جو سکول شاید آپ کو نہ پڑھائے

اپنے 'آپ' میں جہان تک ممکن ہو بہترین بنیے

ہم سکول میں بہت سی اہم چیزیں پڑھتے ہیں: حساب، سائنس، کیسے لکھا اور پڑھا جاتا ہے، اور یہ تو صرف اس کی ابتدا ہے! لیکن ایسی بھی چیزیں ہیں جو کہ ہم سکول میں نہیں سیکھتے، ور جو ہمیں حقیقی زندگی ہی سکھا سکتی ہے۔ یہ چیزیں کون سی ہیں؟

# منازل مقصود

ہم اسے سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں، ٹھیک ہے ناں؟ # منازل مقصود! لیکن ہمیں یہ اصطلاح #چند مقاصد یا #پسندیدہ مقاصد کے لیے ہی استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ اس کی بجائے ہم میں سے ہر ایک کے اپنے لیے #منازل مقاصد ہونے چاہییں۔ اگر آپ کے اپنے مستقبل کے بارے میں خواب ہیں تو ان کا تعاقبکیجیے!

وہ مقاصد لکھ کے رکھیں جو آپ اگلے سال میں حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ کیا یہ یونیورسٹی جانا ہے؟ کاروبار شروع کرنا ہے؟ ملازمت حاصل کرنا ہے؟ اگرچہ یہ بڑا لگے مگر ڈریے مت۔ بس اپنے مقاصد کو چھوٹے مراحل میں تقسیم کر لیجیے، اور پھر سب پسے پہلے آسانی سے حاصل ہونے والے مقصد سے شروع کیجیے۔

اخراجات اور آمدنی کا تخمینہ لگائیے

زندگی کا سب سے بڑا بنیادی اصول یہ ہے کہ : اپنی کمائی سے بڑھ کر خرچ مت کیجیے۔ پیسہ بچانا شروع کیجیے، اگرچہ اس کی مقدار انتہائی کم ہی کیوں نہ ہو۔ جب آپ کوئی شے خریدنے کا فیصلہ کر رہی ہوں تو سوچیے کہ کیا اسکی آپ کو درحقیقت ، قطعی ضرورت ہے۔ بعض اوقات آرزو کے مطابق یا غلط خرچ ہمارے #مقاصد کے حصول میں بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔

صحتمند رہیے

اپنی منزل کے تعاقب میں جانا آسان نہیں ہوتا اس لیے یہ بات یقینی بنانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ میں اتنی طاقت اور توانائی ہو کہ آپ چلتی جائیں۔ آپ کے جسم میں اس طرح کی توانائی ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ، آپ فٹ ہوں۔ ورزش آپ کی ذہنی طور پر طاقتور ہونے میں مدد کرتی ہے۔ یہ آپ کے لیے لچک اور مثبت ذہنی رجحان کی تعمیر کا موقع ہو گا جب کہ آپ اپنے آپ کو آگے بڑھتی جانے اور کوشش ترک نہ کرنے کے لیے اکسا رہی ہوں گی اگرچہ جب آپ کا دل اسے چھوڑ دینے کے لیے کر رہا ہو گا۔

وقت تو سونا ہے

کیا آپ نے یہ مقولہ سن رکھا ہے؟ اس کا صاف مطلب یہی ہے کہ وقت واقعی قیمتی ہے۔ یہ آپ کے پاس سے اتنی تیزی سے گزر جاتا ہے اور آپ اسے واپس بھی نہیں لا سکتیں۔ اس لیے ہمیں جو بھی وقت ملے اس کے ساتھ بڑی عقلمندی سے نمٹنا چاہیےاور وہ کام ہی کرنے چاہییں جو کہ سب سے زیادہ اہم ہوں۔

اس لیے اے لڑکی، چند مقاصد کا انتخاب کیجیے، ان کی منصوبہ بندی کیجیے، بچت کیجیے اور ان پر عمل پیرا ہوئیے! تو آپ بہت جلدی اپنے خوابوں کے نزدیک پہنچ جائیں گی۔

Share your feedback