اپنے گرو سے پوچھے جانے والے 6 بڑے سوالات

بات چیت جاری رکھیے

کیا آپ نے کبھی کسی سے بات چیت شروع کی اور وہ صرف 5 منٹ تک ہی جاری رہی کیونکہ آپ کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں تھا؟ ہاں! ہم سب اس سے گزر چکے ہیں۔ خصؤصاً جب بوڑھے لوگوں جیسے والدین، سر پرستوں یا اپنے گروؤں سے بات کرنے کا معاملہ ہو۔

جب آپ اس کے بارے میں سوچیں تو حقیقتاً ایسی ٹیڑھی حالتوں میں شرمندہ یا فکرمند ہونے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ آپ کو جو بھی سوال آپ پوچھ رہے ہوں فقط انکے بارے میں اختراعی ہونا چاھیے۔ مثال کے طور پر، یہ نہ جاننا کہ گرو سے کیا پوچھا جائےاسے نہ ڈھونڈھنے اور رابطہ نہ رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ لوگوں سے بات کرتے ہوئے گھبرانا ایک ایسا احساس ہے جس سے ہم سب گزرتے ہیں، لیکن یہ آپ کو مستقبل کی کامیاب خاتون جو کہ آپ بننا چاہتی ہیں نہیں بننے دا گا۔

گرو ایسے تجربہ کار لوگ ہوتے ہیں جو کہ کم تجربہ کار لوگوں کی انکی دلچسپی والے میدان میں رہنمائی میں مدد کرتے ہیں۔ وہ اکثر آپ کو اپنی آنکھیں اور ذہن کھول کر چیزوں کو مختلف زاویہِ نگاہ سے دیکھنے پر اکساتے ہیں۔ اگر آپ روزمرہ کی صورت آحوال میں ان کے دیے ہوئے اسباق پر عمل کرتے ہیں تو اس سے آپ کی زندگی میں بہت واضح فرق پڑ سکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں "کامیابی اپنے سراغ چھوڑتی ہے" اور گروؤں سے بات چیت اسی مقصد کے لیے کی جاتی ہے! اس لیے اچھے سوال پوچھیے۔ ان کے چھوڑے ہوئے اشاروں اور سراغوں پر کان دھریے۔ اسے اپنی زندگی میں استعمال میں لائیے اور آگے بڑھیے، آگے بڑھیے، آگے بڑھیے! ٹھیک ہے، یہ خیال برا تو نہیں لگ رہا نہ؟

اگر آپ کبھی بھی اپنے گرو کے ساتھ بات چیت نہ کر پا رہے ہوں، تو یہاں چند عمدہ سوالات ہیں جو کہ آگ جلا دیں گے اور گفتگو چل پڑے گی!

1۔ آپ اپنا موجودہ کردار کیسے حاصل کر پائے؟

2۔ آپ نے ناکامی کو کیسے گلے لگانا سیکھا؟

3۔ آیا کوئی ایسی ملازمت تھی جس کے لیے آپ نے درخواست دی اور وہ آپ کو مل گئی، مگر آپ اس کے لیے 100% قابلیت نہیں رکھتے تھے؟

4۔ آپ فیصلہ کرنے تک کیسے پہنچتے ہیں؟

5۔ آپ کہاں کہآں میری صلاحیتیں دیکھتے ہیں، اور مجھے بہتری کے لیے کن امور پر توجہ دینی چاہیے

6۔ مجھے آگے بڑھنے کے لیے کن نئے فنون کی ضرورت ہے؟

Share your feedback