کردار ادا کریں

جو کیریئر آپ کو پسند ہے اس میں تجربہ حاصل کریں

ہائے Springsters،

ہم زندگی میں جو حاصل کرنا چاہتے ہیں اس بارے میں ہم سب کے خواب اور خواہشات ہوتی ہیں، لیکن کہاں سے شروعات کرنی ہے اس سے خوف اور الجھن محسوس کرنا عام بات ہے۔ ڈرو نہیں...خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے! چھوٹی شروعات کرنا اہم ہے۔

کام کی کچھ سمجھ حاصل کرنا ایک بڑا پہلا قدم ہے۔ ایسا تب ہوتا ہے جب آپ کسی کے ساتھ کام پر جائیں تاکہ آپ دیکھ سکیں کہ ان کے کام میں کیا شامل ہے۔ مستقبل میں آپ کیا کرنا چاہتے ہیں اس بات کا فیصلہ کرنے میں مدد کے لیے یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔ اور اگر یہ آپ کی دلچسپی کا کیریئر ہے تو آپ ٹیسٹ کر سکتے ہیں کہ واقعی آپ یہ کرنا چاہتے ہیں!

شروعات کرنا: ایسی کمپنی یا تنظیم تلاش کریں جو اس صنعت میں کام کرتی ہو جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ روزگار کے شعبہ سے پوچھ سکتے ہیں، اور انھیں وضاحت کر سکتے ہیں کہ آپ کام کی سمجھ کے تجربے کی تلاش میں ہیں۔ عام طور پر، یہ ایک دن یا ایک ہفتہ کے لیے ہوگا۔ پہلا قاعدہ؟ ہمیشہ محفوظ رہیں۔ کسی بڑے سے ایک تنظیم کی تلاش میں آپ کی مدد کرنے کے لیے کہیں اور چیک کریں کہ یہ حقیقی ہے، اور یہ کہ آپ کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

مددگار بنیں: آپ جانتی ہیں کہ ہر شخص کس کی تعریف کرتا ہے؟ ان لوگوں کی جو مددگار ہوتے ہیں۔ اپنے آس پاس کے لوگوں سے خود کو متعارف کرائیں، ان سے پوچھیں کہ وہ کیا کرتے ہیں، انھیں بتائیں کہ آپ یہاں کیوں ہیں اور جب بھی ضرورت ہو انھیں مدد کی پیشکش کریں۔ جب ہم سخت محنت کرتے ہیں، تو لوگ اپنی ستائش ظاہر کرتے ہیں۔

پوچھیں: ایک بیوقوفی کا سوال جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی! کام کی سمجھ حاصل کرنے کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کو ان لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے جن کے پاس آپ کے سوالوں کے جواب ہیں، اور ہو سکتا ہے وہ کچھ دوسری اہم معلومات فراہم کر دیں جن کی ضرورت کے بارے میں آپ کو نہیں پتہ تھا۔

کردار ادا کریں: پروفیشنل بنیں۔ یاد رکھیں کہ ہمارے خوابوں سے قریب کرنے والا ہر موقع اہمیت رکھتا ہے۔ تو جو دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں ان کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ وقت پر پہنچیں، میٹنگ میں یا کام کرتے وقت اپنے فون کا جواب نہ دیں۔

چھوٹے پیمانے پر چیزوں کی کوشش کرنا آپ کو اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کی طرف قدم بڑھانے کے لیے زیادہ اعتماد دے گا۔

گڈ لک Springster، بہادر بنیں اور خود پر اعتماد کریں!

Share your feedback