میرے سبھی دوست ملازمت کرتے ہیں

مجھے ملازمت کب ملے گی؟

میری سب سے اچھی دوست ایبی ہر ہفتے کے اختتام پر مقامی پھل اسٹال پر کام کرنے میں مصروف رہتی ہے۔ میرا بھائی ہر رات کو دیر تک ڈیلیوری کا کام کرتا ہے۔ لینا اپنی ماں کے ہیئر سیلون میں، بالوں کی صفائی کرکے اس کی مدد کرتی ہے، اور کبھی کبھی اسے گاہک کے بال دھونے میں مدد کی اجازت بھی مل جاتی ہے۔

میں نے سبھی مقامی ریستوراں اور اسٹورز کو اپنے مختصر کوائف بھیجے ہیں، اور پھر بھی مجھے ملازمت نہیں ملی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ مجھے ابھی تک موقع نہیں ملا کیونکہ میرے پاس ابھی کوئی تجربہ نہیں تھا۔

مجھے کپڑوں سے پیار ہے، لیکن بوٹیک میں کام کرنے والی سبھی لڑکیاں تھوڑی بڑی تھیں اور انھیں فروخت کا تجربہ تھا۔ کوئی بھی مجھے ایک موقع نہیں دے گا!

چونکہ میرے دوست کام کرنے میں مصروف تھے، میں نے کچھ سود مند کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے کپڑوں کو سینے، رنگنے اور ان کی مرمت کرنے کے بارے میں پڑھا۔ میں نے لائبریری سے کتابیں مستعار لیں اور آن لائن ویڈیوز کی تحقیق کی، ساتھ ہی اسکول کے اپنے علم سے بھی کام لیا۔ اس طرح، اگلی گرمیوں تک، ملازمت حاصل کرنے کے لیے میرے پاس زیادہ تجربہ ہوگا۔

اپنے جیب خرچ کے ساتھ، میں کچھ ٹکڑے خریدنے دکانوں پر گئی جن پر میرے خیال میں میں کام کر سکتی تھی۔ میں نے کچھ ٹکڑوں کو بنایا اور انھیں اسکول پہن کر گئی۔ میری بڑی تعریف ہوئی – ”تم نے یہ اسکرٹ کہاں سے لی؟“ ”یہ تھیلا بہت عمدہ ہے!“ ”مجھے تمھارے جوتے پسند ہیں!“

اس ہفتہ کے اختتام پر میں مقامی بازار گئی اور کچھ اسٹور مالکان سے پوچھا کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے اور ایک منافع حاصل کرنے کے لیے مجھے کتنا فروخت کرنے کی ضرورت ہوگی۔ میں نے ماں سے اسٹال کا کرایہ ادا کرنے میں مدد کرنے کے لیے کہا، اور میں انھیں اپنے جیب خرچ سے یا، امید ہے کہ، اپنے منافع میں سے واپس لوٹا دوں گی۔

جلد ہی میں اپنی ماں کی مدد کے بغیر ہر مہینے اسٹال کا کرایہ ادا کرنے کے لیے کافی منافع حاصل کر رہی تھی۔

پہلے، جب کوئی مجھے موقع نہیں دے رہا تھا تو مجھے نا امیدی محسوس ہوئی۔ لیکن اس بات کا انتظار اور امید کرنے کے بجائے کہ کوئی مجھے ملازمت پر رکھے گا، میں نے اپنے جنون کو معاوضہ میں تبدیل کر دیا!

Share your feedback