...ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کریں
گرل باس سوشل میڈیا پر میرے پسندیدہ ترین ہیش ٹیگز میں سے ایک ہے۔ یہ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کی خوشیاں مناتا ہے جو ایک باس کی طرح سوچتی اور کام کرتی ہیں۔ یہ ہماری طرح کی نوجوان لڑکیاں ہیں۔ ان میں سے کچھ نے زندگی میں ایک مشکل آغاز کیا ہے اور بہت سے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔ وہ باس ہیں کیونکہ وہ اپنے کاروبار کے خیالات پر یقین رکھتی ہیں، اور انہیں ایک حقیقت بناتی ہیں۔
جیسے مبالی۔ اگرچہ وہ صرف 15 سال کی ہے، وہ ایک شہری کسان ہے، اور سبزیاں فروخت کرتی ہے۔ یا امینہ (11) اور کیمو (13) - ان کی کمپنی موتیوں سے آراستہ جیولری فروخت کرتی ہے۔
انہوں نے مجھے ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی دی ہے۔ میں نے اپنی بہن سے مدد لی۔ وہ کہتی ہے کہ مجھے ایک ترکیب کے ساتھ شروع کرنا چاہئیے، اور اردگرد اپنی کمیونٹی پر نگاہ دوڑانی چاہئیے کہ کیا کوئی خدمت یا مصنوعات جنہیں میں فروخت کر سکتی ہوں۔ میرے پاس ایک لیپ ٹاپ ہے اور میرے والد صاحب نے مجھے آن لائن ہونے کے لئے اپنے ڈیٹا کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ کیونکہ میرے علاقے میں بہت سے لوگ ملازمتوں کی تلاش میں ہیں، میں بھی ایک پیشہ ورانہ CV ٹائپ کرنے کا کام شروع کرنے والی ہوں۔
مجھے ایک کاروباری منصوبہ کی بھی ضرورت ہے۔ آسان الفاظ میں اس کا مطلب کہ ایک ایسی دستاویز کا ہونا کہ جو وضاحت کرے کہ میرا کاروبار کس طرح کام کرے گا، اور میرے کاروبار کے لئے میرے اہداف کیا ہیں۔
اس کے بعد صلاح و مشورہ آتا ہے۔ یہ انتہائی اہم ہے! ایک ناصح وہ فرد ہے جو اپنے تجربے کا استعمال کر کے آپ کو سکھاتا/تی اور آپ کی معاونت کرتا/تی ہے۔ یہ آپ کے کمیونٹی میں کامیاب کاروباری شخص ہو سکتا/تی ہے۔ آپ ان تنظیموں کو بھی آزما سکتی ہیں جو نوجوان کاروباری افراد کی معاونت کرتی ہیں۔ وہ رقم کی فراہمی کے ساتھ مدد بھی کرتی ہیں۔
تو پھر آپ دیکھتی ہیں کہ آپ کے خواب کو حقیقت میں بدلنا کافی آسان ہے۔ ایک تصور یا تجویز کے ساتھ شروع کریں، ایک کاروبار منصوبہ بنائیں، ایک ناصح حاصل کریں، کچھ پیسے لگائیں اور مشغول ہو جائیں!
Share your feedback