DIY: آپ اپنا خود کا ڈریم بورڈ بنا لیں

اپنے مقاصد کے ساتھ مزے اور تخلیقی صلاحیت کا لطف اٹھائیے۔

ہر کسی کے اپنے مستقبل کے بارے میں خواب ہوتے ہیں۔ اپنی خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کا عمدہ طریقہ ڈریم بورڈ بنانا ہے۔ یہ آپ کے خوابوں کی مثبت انجام کی تصور کشی کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے اور انہیں مزید حقیقی اور قابل حصول بناتا ہے۔

آپ کے شروع کرنے سے پہلے، یہ اہم ہے کہ آپ کے مقاصد واضح ہوں۔ آپ کے ڈریم بورڈ میں جو آپ بننا چاہتی ہیں اس کے خاکے شامل ہونے چاہییں، جو آپ حاصل کرنا چاہتی ہیں، جس طرح کی زندگی آپ جینا اور مستقبل میں آپ کیسا محسوس کرنا چاہتی ہیں۔ سمجھ آ گئی؟ او کے آئیے شروع کرتے ہیں

آپ کو کیا کرنا چاہیے

1۔ ایک مضبوط کاغذ کا ٹکڑا یا کارڈ بورڈ لیجیے۔

2۔ قینچی اور گلو لے لیجیے۔

3۔ چند پرانے رسالے یا اخبار لے لیجیے

4۔ رسالوں میں تلاش کیجیے اور اور ایسی تصاویر منتخب کیجیے جو کہ آپ کی مستقبل کے مثالی خاکے سے مطابقت رکھتی ہیں۔ یہ ان لوگوں کی تصاویر ہو سکتی ہیں جن سے آپ متاثر ہیں، جگہیں جہاں آپ جانا چاہیں گی، چیزیں جو آپ کرنا چاہیں گی، آپ کے خوابوں والے کام آپ کا ڈریم بورڈ آپ کا ذاتی ہے اس لیے کوئی تصویر صحیح یا غلط نہیں ہوتی۔ بڑی سوچ رکھیے اور جتنی جرات مند ممکن ہو سکتی ہیں وہ بنیے۔

5 جو بھی تصاویر آپ کو متاثر کرتی ہیں انہیں کاٹ لیجیے اور انہیں کارڈ بورڈ پر چسپاں کر دیجیے۔

6۔ چند ترغیبی مقولے تلاش کیجیے یا لکھ لیجیے اور انہیں اپنے ڈریم بورڈ پر چسپاں کر دیجیے۔

7۔ اپنے ڈریم بورڈ کو کسی آسانی سے نظر آنے والی جگہ پر لٹکائیے، جہاں آپ اسے روزانہ دیکھ سکیں، اور آپ کو اپنے مقاصد کی یاد آتی رہے، جیسے کہ اپنے بیڈ روم کی دیوار یا دروازے پر۔

یہ کتنا آسان اور پر مزہ لگتا ہے؟ آپ کے لیے اسے آزمانے کا وقت۔

ہم سب کے اپنے پسندیدہ مستقبل کے بارے میں خواب ہوتے ہیں، لیکن یہ اپنے طور پر حقیقت کا روپ نہیں دھارتے۔ ہمیں کام اور محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈریم بورڈ آپ کی اپنے مستقبل کے بارے مثبت رہنے میں مدد کرے گا اور آپ کو یاد دہانی کراتا رہے گا کہ چیزیں مشکل ہونے پر ہتھیار نہیں ڈالنے۔

Share your feedback