یہ اشارے آپ کی مدد کر سکتے ہیں!
اے لڑکی! اس بارے میں سوچیے -- جب آپ زمین میں بیج بوتی ہیں تو یہ رات بھر میں ہی اگ نہیں جاتا۔ اسپر انحصار کرتے ہوئے کہ آپ نے کیا بویا ہے، آپ کو کوئی چیز دیکھنے میں ہفتے، مہینے حتیٰ کہ سالوں تک لگ سکتے ہیں! اور جب آپ کوئی چیز لگاتی بھی ہو تو آپ بس اسے زمین میں دبا کر ہی چلی نہیں جاتی ہو۔ آپ کو اس پر کام کرنا پڑتا ہے، بیجوں کو یہ یقینی بنانے کے لیے پانی دینا پڑتا ہے کہ مٹی میں وافر مقدار میں قوت بخش اجزاء موجود ہیں جو ان کی اگنے میں مدد کرتے ہیں۔
کیا یہ ہماری خوابوں جیسا ہی نہیں لگتا؟ آپکے خواب بھی بیجوں کی طرح ہی ہیں، مگر مٹی میں لگانے کی بجائے یہ آپ کے اندر لگائے جاتے ہیں۔ ہم سب کے اندر عظمت کے بیج ہوتے ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ آپ کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں، آپ کے اندر عظمت کا احساس ہوتا ہے۔
ہو سکتا ہے کہ آپ اب سوچ رہی ہوں کہ -- میرے تو ڈھیروں کے حساب سے خواب ہیں مگر یہ کب سچ ثابت ہونگے؟
بالکل زمین میں بوئے ہوئے بیجوں کی طرح، آپ کے خوابوں کا تعاقب کرنے کے فیصلے اور اس بارے میں کچھ پیش قدمی نظر آنے کے درمیان انتظار کا وقفہ ہوتا ہے۔ انتظار کا یہ وقفہ دھوکہ پرور ہو سکتا ہے، مگر اس کو درست سمت میں چلانے کے لیے یہاں پر چند اقدام ہیں۔
1۔ سفر کو اپنے گلے لگائیے
یاد رکھیے کہ زندگی ایک چھوٹی سی دوڑ نہیں بلکہ ایک لمبا سفر ہے۔ عظمت رات بھر میں ہی بن نہیں جاتی اور اسی طرح آپ کے خواب بھی۔ اچھی چیزوں میں وقت لگتا ہے، اس لیے اپنی ترقی کی شرح پر مطمئن رہیے۔ آہستہ ترقی بھی ترقی ہی ہوتی ہے۔
2۔ سفر کا مزہ لیجئے
جب آپ ان تمام حیرت انگیز چیزوں کے بارے میں سوچتے ہوئے وقت گزارتی ہیں جو کہ آپ مستقبل میں حاصل کرنا چااہتی ہیں تو روزمرہ کی زندگی بہت اکتاہٹ والی لگتی ہے۔ خوشی کی کلید یہ ہے کہ آپ کے دن وہی کام کرتے ہوئے گزریں جنہیں آپ پسند کرتی ہیں۔ تفریحی سرگرمیوں میں اپنی شمولیت یقینی بنائیے، جیسے دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا یا دیگر مشاغل میں حصہ لینا۔
3۔ سفر کے دوران غور و فکر کیجیے
جس طرح آپ کا بیج اگتے ہوئے کئی موسموں سے گزرتا ہے۔ اس دوران دھوپ ہو گی مگر وہاں برسات کے دن بھی ہونگے۔ وہاں اچھے دن ہونگے، مگرساتھ ہی برے دن بھی، جب آپ کو لگے گا کہ آپ کوئی ترقی نہیں کر رہی ہو لیکن اسکا ۔مطلب یہ نہیں کہ آپ خواب دیکھنا چھوڑ دو۔ ایک لمحے کو رک کر غور کرنا آپ کو یاد دلائے گا کہ آپ کتنا فاصلہ طے کر چکی ہیں اور یہ آپ کو اس سفر کو جاری رکھنے کے لیے مطلوبہ تحریک بھی دے گا۔
Share your feedback