اپنے ناصح کو کیسے پہچانیں
آپ عمر کے اس حصہ میں ہیں جہاں آپ بہت سی اہم چیزوں کے بارے میں بہت سے سوالات رکھتی ہیں! تعلقات سے زندگی کے بڑے انتخابات تک، بعض اوقات آپ کو لگتا ہے کہ یہ بہت زبردست ہو گا اگر آپ کے پاس کوئی ایسا ہو جس کے پاس آپ جا سکتی ہیں، جو صحیح فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کرے، آپ کو قابل اعتماد رہنمائی اور مشورہ دے سکتا/سکتی ہو۔
ناصح ایسا/ایسی فرد ہے جس کے ساتھ آپ منسلک ہو سکتی ہیں جو آپ کی رہنمائی کے قابل ہے اور آپ کو سوچنے کا موقع دیتا/دیتی ہے لیکن پھر بھی آپ کو چیزوں کے بارے میں آپ کو خود سے فیصلہ کرنے دیتا/دیتی ہے۔
آپ ان پانچ آسان مراحل پر عمل کر کے اپنے/اپنی ناصح کو پہچان سکتی ہیں:
آپ کو ایک ناصح سے جو چیز مطلوب ہے اسے آپ ہوبہو کاغذ پر لکھ لیں - آپ جو مدد یا رہنمائی چاہتی ہیں، یا وہ کس قسم کی اقدار کے/کی حامل ہونی چاہئیں اور آپ کو کیا لگتا ہے کہ تعلق کیسا رہے گا - اسے لکھنے سے آپ کو ایک واضح خیال حاصل ہوگا جس کی آپ کو ضرورت ہے۔
ان تمام لوگوں کی فہرست بنا لیں جن سے آپ سخت محنت کی حوصلہ افزائی حاصل کرتی ہیں، خود کو کچھ بنانے کی حوصلہ افزائی بھی، اور ان لوگوں کا نام بھی لکھ لیں جن کے پاس لٹانے کے لئے خوب دانائی موجود ہے۔ شاید یہ آپ کا چچا ہو جو اپنا کامیاب بزنس چلاتا ہے، اسکول میں آپ سے ایک سال آگے ایک لڑکی ہو جسے آپ بے حد عزت و احترام دیتی ہیں یا کام کی جگہ پر کوئی ہم پیشہ/کولیگ ہو جس نے خوب ترقی کی ہے۔
جب آپ ایک واضح خیال حاصل کر لیتی ہیں کہ آپ کو ایک ناصح میں کس خوبی کی تلاش ہے اور آپ نے ان لوگوں کی اپنی فہرست بھی بنا لی ہے کہ جنہیں آپ عزت و احترام دیتی ہیں، اب یہ کچھ کرنے کا وقت ہے اور اب کچھ تحقیق کریں! اپنی فہرست پر موجود ہر شخص کے بارے میں مزید دریافت کریں۔ کیا وہ بھی بالکل آپ جیسی اقدار کے/کی حامل ہیں۔ کیا وہ وقت نکال سکتے/سکتی ہیں اور کیا وہ ایک ناصح بننے کے لئے رضامند ہیں؟
اب آپ نے، شاید فہرست کو کم کر کے چند لوگوں تک محدود کر دیا ہو گا۔ اگر آپ ایسا کرنے کو محفوظ محسوس کرتی ہیں، تو ان لوگوں کے ساتھ بات چیت شروع کریں۔ انہیں اپنے اہداف اور خوابوں کے بارے میں بتائیں، اور یہ بھی کہ آپ کو کس چیز پر رہنمائی کی تلاش ہے۔ ان سے تمام امور کے بارے میں سوالات پوچھیں جنہیں آپ اسکول یا کام پر، اپنے مستقبل میں حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں - اور دیکھیں کہ وہ کیا جواب دیتے/دیتی ہیں۔ آپ کو فورً پتہ چل جائے گا کہ کون پیش قدمی کے لئے اور آپ کو مشورہ دینے کے لئے رضامند ہے اور کون رضامند نہیں۔
اب ان لوگوں کے ساتھ آپ کی بات چیت کی بنیاد پر اور ان کے جوابات سے آپ کے احساس اور آپ کے ساتھ ان کے پیش آنے والے طریقہ کار کی بنیاد پر، یہ ایک فیصلہ کرنے کا وقت ہے! ہر ایک کی اُونچ نیچ کا اندازہ لگائیں، اور جب آپ تصفیہ کر لیتی ہیں کہ آپ کسے اپنا ناصح بنانا چاہتی ہیں، تو ہمت باندھ لیں اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
اپنے ناصح کو تلاش کرنے کے لئے ان پانچ مراحل پر عمل کرتے ہوئے، ہمت مت ہاریں۔ اپنا ناصح بنانے کی حیثیت سے منتخب کرنے والے شخص کو اکثر آپ کی مدد کے لئے وقار بخشا جائے۔
اپنے ناصح کو کیسے پہچانیں
Share your feedback