ایک اچھا کیرئیر بنائیں!

چاہے کالج جائیں یا نہ جائیں، آپ کامیاب ہو سکتی ہیں۔

کیا آپ جانتی ہیں کہ دنیا میں بہت سے کامیاب لوگوں نے کالج کی تعلیم مکمل نہیں کی؟ اوپرا ونفرے – امریکہ کے ایک مشہور شو کی میزبان اور اپنی محنت سے ارب پتی بننے والی خاتون – کو نوکری کرنے کے لئے کالج چھوڑنا پڑا؛ اگرچہ وہ بعد میں اپنی ڈگری مکمل کرنے کے لئے واپس کالج گئیں۔ ان کی طرح کے اور بہت سے لوگ یہاں موجود ہیں۔ اگر آپ کالج نہیں جانا چاہتیں، یا مزید تعلیم حاصل نہیں کر سکتی ہیں تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنی پسند کی ملازمت حاصل نہیں کر سکتیں!

اپنے خوابوں کا کیرئیر بنانے کے لئے آپ کسی طرح کام شروع کر سکتی ہیں۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

1۔ سوچیں کہ آپ کو کیا کرنا اچھا لگتا ہے۔

ان کاموں کی فہرست بتائیں جن کو کرنے میں آپ کو مزہ آتا ہے۔ پھر اس فہرست میں سے سب سے بالا دو کاموں کا انتخاب کر لیں۔ آپ محض دوسروں سے سیکھنے تحقیقات کرنے اور عملی مشق کرنے کی مدد سے ان کاموں کے لئے مہارتیں پیدا کر سکتی ہیں۔ شاید آپ کو لکھنا پسند ہو – مشہور رائٹروں سے رابطہ کریں۔ ان سے سرپرستی کرنے کے لئے کہیں اور سب سے زیادہ ضروری یہ کہ جتنا زیادہ ہو سکے اتنا لکھیں۔

2 ۔ اپنی تحقیقات کر لیں۔

جو کام آپ کو کرنا پسند ہیں ان سے متعلقہ کیرئیر تلاش کریں۔ آپ انٹرنیٹ کا استعمال کر سکتی ہیں، لائبریری جا سکتی ہیں یا کسی اور سے پوچھ سکتی ہیں۔ جب اپنے قریبی شہر یا قصبے میں ہوں تو باہر جا کر اپنی پسند کے کام سے متعلقہ سرگرمیوں اور کاروبار کی تفصیلات حاصل کریں۔

3 ۔ رابطہ کریں / پہنچیں

اپنی سی وی تیار کر لیں اور اسے بھیجنا شروع کر دیں )اگر ہو سکے تو خود لے جائیں( ان کمپنوں اور اداروں میں جن میں آپ کام کرنا چاہتی ہیں۔ یاد رکھیں کہ سی وی کے ساتھ ایک کور لیٹر ضرور لگائیں جس میں لکھیں کہ آپ وہاں کیوں کام کرنا چاہتی ہیں۔ آپ نوکریوں کے لئے معلومات حاصل کر سکتی ہیں یہاں تک کہ انٹرنشپس کے لئے، شاگردی کے لئے یا کام کا تجربہ حاصل کرنے کے لئے بھی۔ اگرچہ شروع میں آپ کو کوئی آمدنی حاصل نہیں ہو گی مگر جو کچھ آپ سیکھیں گی وہ آپ کے بہت کام آئے گا۔

4 ۔ جو کچھ کریں خود سے کریں۔

کون کہتا ہے کہ آپ دوسروں کے لئے کام کرنا پڑتا ہے؟ اگر آپ میں کوئی ٹیلنٹ یا خوبی ہے جس کے لئے لوگ آپ کو پیسے دینے کے لئے تیار ہوں تو فورا ہی اپنا کیرئیر بنانا شروع کر دیں۔ بلاگرز (لکھاری) سے لے کر ٹوکریاں بنانے والے، شاعروں اور ٹرک ڈرائیوروں تک دنیا ان لوگوں سے بھری ہوئی ہے جنہوں نے اپنے شوق، مہارت یا ٹیلنٹ کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کیا۔ آپ بھی ایسا کر سکتی ہیں۔

5 ۔ ہمت مت ہاریں۔

اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی کوشش کریں چاہے کچھ بھی ہو۔ اگر آپ کو اپنی پسند کے کیرئیر کے لئے ڈگری کی ضرورت ہو اور آپ کے لئے ابھی کالج میں جانا ممکن نہ ہو تو اس کا ہرگز مطلب نہیں کہ آپ کے مستقبل کا کیرئیر آپ کی پہنچ میں نہیں ہے۔ بہت سے لوگ اس لئے بھی کام کرتے ہیں کہ انہیں اپنی پڑھائی کے لئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر وہ اپنی فیملی، کمیونٹی حتی کہ حکومتی مدد بھی لے لیتے ہیں۔

Share your feedback