کامیابی کی جستجو کریں!
سوچ بلند رکھیں
ہمیں یقین ہے کہ آپ یہ سوچ سوچ کر کافی تھک گئی ہوں گی کہ آپ اسکول چھوڑ دینے کے بعد کیا کرنا چاہتی ہیں، یا آپ کون سے کیریئر کا راستہ منتخب کرنا چاہتی ہیں۔ جب آپ چھوٹی تھیں، تو آپ نے ایک کاروباری، درزی، ایک بیکر، ایک ٹیچر، ایک شاپ اسسٹنٹ، مکینک بننے کا خواب دیکھا تھا... اور یہ تمام بڑے خواب مکمل طور پر ممکن دکھائی دیتے تھے۔ اب جبکہ آپ بڑی اور سمجھدار ہیں، آپ محسوس کرتی ہیں کہ زندگی میں کسی بھی چیز میں کامیاب ہونے کے لئے انتہائی سخت محنت اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور بات یہ ہے کہ ... آپ یہ کر سکتی ہیں! کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ وہ نہیں بن سکتی ہیں جو آپ بننا چاہتی ہیں - اگر آپ کا کوئی خواب ہے تو بس اس پر توجہ مرکوز کریں جو آپ چاہتی ہیں اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں، کیونکہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے!
تو، یہاں ہے کہ اپنے بڑے خوابوں کو کس طرح بڑے حقائق میں بدلنا ہے:
- اپنے رحجان کو دریافت کریں اپنی کمیونٹی میں اردگرد نظر دوڑائیں، اور جو لوگ آپ کو متاثر کرتے ہیں ، ان کا نام لکھ لیں۔ یہ آپ کی ٹیچر ہو سکتی ہے جو یہ یقینی بنانے کے لئے اضافی محنت کرتی ہے کہ آپ کو اپنے کام کی سمجھ آتی ہے؛ شاید یہ کمیونٹی ہیلتھ ورکر ہو سکتی ہے جو اب اپنا ذاتی کلینک چلاتی ہے؛ یا یہ بڑی عمر کی خاتون ہو سکتی ہے جس نے آپ کی پوری زندگی میں مقامی سپر مارکیٹ کو سنبھالے رکھا ہو۔
- سوالات پوچھیں۔ جب آپ کو ایسا کرنا محفوظ محسوس ہو، تو ان رول ماڈلز کے ساتھ گفتگو شروع کر دیں، ان سے دریافت کریں کہ کیا آپ کو ان کے وقت سے چند منٹس مل سکتے ہیں اور تلاش کریں کہ انہوں نے کیسے شروع کیا، اپنے سفر کے نشیب و فراز کی تفصیلات اور وہ کس نصیحت کا اشتراک کرنا چاہیں گی۔ آپ حیران ہو جائیں گی کہ ان کی کہانیوں کو سننے کے بعد آپ کس قدر حوصلہ افزائی محسوس کریں گی۔
- تجربہ حاصل کریں۔ اگر آپ فیصلہ نہیں کر پاتی کہ آپ مستقبل کی کس راہ کو اپنانا چاہتی ہیں، تو پوچھیں کیا آپ رضاکارانہ طور پر کام یا اپنے رول ماڈلز میں سے کسی کا مشاہدہ کر سکتی ہیں۔ دریافت کریں کہ کیا آپ انٹرن یا تجربہ کیلئے ملازمت کی درخواست کر سکتی ہیں (اجرت کی توقع مت کریں سوائے اگر آپ کوئی بونس وغیرہ حاصل کرتی ہیں!)۔ اپنے رول ماڈلز سے کچھ دنوں یا ہفتوں تک سیکھنے سے آپ کو اپنے ذوق کا پتہ چل جائے گا کہ آپ کیا پسند کرتی ہیں اور کیا پسند نہیں کرتی ہیں۔
- اہداف بنائیں اب سے، آپ کو اپنے خوابوں کا ایک واضح تصور حاصل ہو سکتا ہے! لہذا یہ کچھ اہداف مقرر کرنے کا وقت ہے۔ اپنے مختصر مدت کے اہداف اور اپنے طویل مدتی اہداف کو لکھ لیں، پھر ان کو حاصل کرنے کے لئے خود کی ٹائم لائنز مقرر کریں۔ چھوٹے، آسان اہداف سے شروع کریں اور بڑے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
یاد رکھیں، زندگی میں کچھ بھی آسان نہیں ہوتا اور ترقی میں رکاوٹیں بھی ہوں گی۔ اسے خود کو روکنے مت دیں – جب آپ کوشش شروع کر دیتی ہیں تو آپ کو صلہ بھی ملے گا!
Share your feedback