ممتاز ہونے اور یادگار بننے کے باکمال طریقے
کسی علم رکھنے والی شخصیت کو تلاش کریں - نشان لگائیں
کسی کامیاب فرد کو تلاش کریں - نشان لگائیں
کسی فرد کو تلاش کریں آپ جس کے کام کو بے حد سراہتی ہیں - نشان لگائیں
کسی کو تلاش کریں جو آپ کو آپ کے مقاصد کے حصول میں مدد کر سکتا/سکتی ہے - نشان لگائیں
اگر آپ کو کوئی مل گیا/گئی ہے جو ان تمام خانوں پر ٹک نشان لگاتا ہے تو پھر بہت مبارک ہو، آپ کو ایک درست ناصح مل گیا ہے! ناصح عام طور پر بڑے کمال کے لوگ ہوتے ہیں جو نوجوانوں کی ترقی کے مواقع تلاش کرنے میں ان کی مدد کے لئے تیار رہتے/رہتی ہیں۔ پہلا حصہ ان کو ڈھونڈنا ہے۔ دوسرا حصہ یقینی بنانا ہے کہ آپ جو حاصل کرنا چاہتی ہیں، اس کے متعلق واضح اہداف رکھتی ہیں۔ اور تیسرا حصہ اس کے لئے کام یا کارروائی کرنا ہے۔ قدم بڑھائیں اور معاونت، مشورہ یا حوصلہ افزائی کے لئے ان تک رسائی حاصل کریں!
جب آپ آن لائن یا حقیقی زندگی میں کسی تک رسائی حاصل کرتی ہیں، تو آپ کا مقصد پہلا بہترین تاثر دینے کا ہونا چاہئیے۔ آپ آگے بڑھنے کے لئے جو کر سکتی ہیں وہ یہاں ہے:
اپنی تحقیقات کریں - کوئی بات چیت شروع کرنے سے پہلے ان کے بارے میں جتنا آپ دریافت کر سکتی ہیں دریافت کریں۔ یقینی بنائیں کہ وہ آپ کے لئے درست ناصح ہیں۔ ان سے ان کی دلچسپی اور جذبات کے بارے میں بات کریں، اپنے بارے میں نہیں۔ لوگوں سے ان کی پسند کے امور کے بارے میں بات کرنا انہیں پرجوش بناتا ہے اور کھل کر آپ کی مدد کرتے ہیں۔
انہیں احساس دلائیں کہ وہ اہم ہیں – ہر ایک فرد ستائش اور سراہے جانے کو پسند کرتا ہے! وہ جو کرتے ہیں اس کے لئے اپنی طرف سے توصیف کریں اور انہیں بتائیں کہ انہوں نے آپ پر کیا مثبت اثر ڈالا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ یہ کہہ کر شروع کر سکتی ہیں "ہائے ایکس، میں واقعی میں آپ کی حقیقت اور راہنمائی کی مہارتوں کی تعریف کرتی ہوں۔ آپ نے مجھے متاثر کیا کہ میں دوسری لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لئے اپنی آواز کو استعمال کروں۔ آپ کی زندگی کے بارے میں چند سوالات پوچھنا پسند کروں گی اور آپ کی کامیابی کے راز کو جاننا چاہوں گی... "
غور سے سنیں - اگر آپ بذات خود کسی ناصح سے ملاقات کر رہی ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی بہترین مسکراہٹ کے ساتھ سامنے آتی ہیں اور کھلے کانوں کا ساتھ تاکہ ان کی ہر کہی بات کو سمجھا جا سکے۔ بات سنتے ہوئے اور نوٹس لیتے ہوئے آپ دوسرے شخص کی اپنے بارے میں بات کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ آگے بڑھنے اور اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے بارے میں ان کا مشورہ انمول ہے۔ آزمائیں اور توجہ مرکوز رکھیں۔
سب سے پہلے تحفظ کو یاد رکھیں!- اجنبیوں سے اپنے طور پر ملاقات مت کریں۔ مثالی طور پر، آپ کی ناصح وہ ہونا/ہونی چاہئیے جسے آپ پہلے سے جانتی ہیں لیکن بعض اوقات دوست آپ کو دیگر ناصح کے بارے میں بھی بتاتی ہیں۔ اگر آپ اپنی ناصح سے پہلی بار ملاقات کر رہی ہیں، تو یقینی بنائیں کہ یہ عوامی جگہ پر ہے۔ کوئی بڑا فرد قریب ہونا چاہئیے اور ایک فون جس میں کال کرنے کے لئے خاطر خواہ بیلنس موجود ہو۔
لہذا، کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے، خود اعتمادی اہم ہے! خوفزدہ مت ہوں یا خود کو کم مت سمجھیں۔ اپنی تحقیق کریں، انہیں بتائیں کہ آپ ان سے کیونکر متاثر ہوتی ہیں اور جب وہ بات کریں تو ان کی بات سنیں۔ بہادر بنیں، اسپرنگسٹر، اور آگے بڑھتی رہیں!
Share your feedback