کچھ کہیں یا کوشش کرتے کرتے مر جائیں!

سات مفید ہدایات تاکہ پ لوگوں کے ہجوم کے سامنے تقریر کر سکیں

کیا یہ آپ کو جانا پہچانا لگتا ہے؟

آپ کلاس کا سامنے پریزنٹیشن دینے کیلئے کھڑی ہوتی ہیں۔ آپ نے گھر میں آینے کے سامنے تقریر کی مشق کر رکھی ہے۔ آپ کو سارے نکات اچھی طرح یاد ہیں۔ آپ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ کیا کہنا ہے اور کیسے کہنا ہے۔ آپ اپنی تقریر کیلئے مکمل تیار ہیں۔

پھر آپ اسٹیج پر کھڑے ہوتی ہیں جہاں سب دوستوں/سہیلیوں کی نظریں آپ پر ہیں ۔۔۔ مگر یہ آپ کیسی آوازیں نکال رہے ہیں؟ یہ کس قسم کے الفاظ ہیں بھئی؟ کیا آپ جانتے ہیں آپ نے کس موضوع پر بات کرنا تھی؟ اوہ آپ کا چہرہ اتنا سرخ کیوں ہوئے جا رہا ہے؟ آپ کے ارد گرد کی دنیا گھوم رہی ہے؟ گھبراہٹ، گھبراہٹ، گھبراہٹ اب بھاگو!

بہت کم لوگ بلکل فطری طور پر ایک بڑے ہجوم کے سامنے آسانی سے بات کر پاتے ہیں۔ اکثر لوگوں کیلیے یہ ایک ایسی مہارت ہے جو وہ کوشش کر کے سیکھتے ہیں نا کہ یہ صفت ان میں پیدائشی طور پر موجود ہوتی ہے۔ ذیل میں آپ کیلئےسات مفید ہدایات ہیں تا کہ لوگوں کے بڑے ہجوم کا سامنے بات کرتے ہوئے آپ کسی قسم کا خوف نہ محسوس کریں۔

1 - اچھی طرح تیاری کریں: نہا دھو کر اچھے کپڑے پہنیں اور اپنے بال بنائیں۔ ایک بڑا راز: یہ سب لوگوں کیلئے نہیں آپ کی اپنی ذات کیلئے اچھا ہے۔ خود کو پہلے ہی پراعتماد بنائیں پھر آپ اسٹیج پر زیادہ آسانی محسوس کریں گے۔

2 - مشق کریں اور سنیں۔ آئینے کے سامنے مشق کریں اور خود کو سنیں۔ اکثر لوگ پریزینٹیشن دیتے وقت سب سے بڑی غلطی یہ کرتے ہیں کہ وہ گھبراہٹ میں یا تو تیز تیز بولنے لگتے ہیں یا چپ ہو جاتے ہیں۔ مشق کریں تا کہ آپ کی پریزینٹیشن بلکل فطری لگے جیسے آپ عام طور پر باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ اور اس کا مطلب یوں بھی ہے جیسے ۔۔۔

3 - سانس لیں۔ خود کو پرسکون بنانا مت بھولیں۔ اپنی ناک کے ذریعے سانس لیں اگر ممکن ہو تو کیوںکہ یہ دل کی دھڑکن پر قابو پانے میں آپ کی مدد کرے گا اور آپ کو بے چینی یا گھبراہٹ کا احساس نہیں ہو گا۔

4- عام گفتگو کا سا انداز اپنائیں! اپنی ذات اور اپنے سامعین کے درمیان موجود دیوار گرا دیں۔ ان سے پوچھیں کہ وہ کیسے ہیں اور براہ راست انہیں مخاطب کریں۔ آپ کسی صدر سے نہیں اپنے جیسے لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔

5 - اگر آپ کسی لفظ کا تلفظ صحیح ادا نہ کر سکیں یا اپنی تقریر میں کوئی لفظ کھا جائیں تو سوری مت کہیں۔ جاری رکھیں، پوری کوشش کریں کہ آپ مسکراتے رہیں اور لوگوں سے نظریں ملائے رکھیں۔ اپنی رفتار برقرار رکھیں۔ اعتماد دراصل آپ کے ذہن کی ایک کیفت کا نام ہے۔

6 - اپنےموضوع پر عبور حا صل کریں! خاص طور پر جب آپ اپنے سامعین کے سامنے گھبراہٹ کا شکار ہوں، آپ نہیں چاہتے کہ آپ حقائق کے حوالے سے کوئی غلطی کر جائیں۔ اگر آپ کسی ایسے مو ضوع پر بول رہے ہوں جس کے بارے میں آپ کو مکمل علم نہ ہو تو کو شش کریں کہ کچھ چھوٹی پرچیاں آپ کے سامنے رہیں لیکن یاد رکھیں ہر وقت آپ کی نظر ان پرچیوں پر ہی نہ جمی رہے۔

7 - اپنے والدین کے ساتھ مشق کرلیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی اپنی تقریر دہرایئں۔ ساز بجانے یا کھیل کود کی طرح' آپ جتنا لوگوں کے سامنے بولتے ہیں آپ اتنے ہی ماہر ہوتے جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے شروع کریں جن کے سامنے آپ ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے اور نوٹ کریں جیسے جیسے آپ کا اعتماد بڑھتا ہے ۔

لڑکیو! آپ کیلئے نیک تمنائیں: ہم سب اس عمل سے گزر چکے ہیں!

Share your feedback