خود سے کام کرنے والی زندگی کی صلاحیتیں جن کی آپ کو ضرورت ہے خود کو اتنا بہترین بنانے کے لئے جتنا آپ بنا سکتی ہیں۔
اسکول ہمیں بہت سی فائدہ مند چیزیں سکھاتا ہے: ریاضی، سائنس، اچھی گرائمر، بی ایف ایف (بیسٹ فرینڈ فار ایور) کے آداب، مگر زندگی کے ایسے بہت سے سبق ہیں جنہیں آپ صرف حقیقی دنیا ہی میں سیکھ سکتے ہیں۔یہ حیرت انگیز خفیہ مہارتیں کیا ہیں؟ آؤ لڑکیو ان پر بات کرتے ہیں۔
اپنے خوابوں سے پیچھے ہرگز مت ہٹیں ہم دوبارہ کہتے ہیں کہ ہرگز مت ہٹیں۔ اپنے خوابوں سے پیچھے ہٹنے کا مقصد ان تمام چیزوں سے پیچھے ہٹنا ہے جو آپ زندگی میں کر سکتی ہیں اور پھر ہٹتی ہی چلی جاتی ہیں۔ ۔ ۔۔ ۔خیر جو بھی ہو۔ خواب دیکھیں۔۔ بڑے خواب!۔۔ اب جب کہ آپ کا اسکول ختم ہو گیا ہے تو اب اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔
اپنی زندگی کے اگلے پانچ سالوں کے مقاصد تحریر کریں۔ یونیورسٹی؟ ایک کار؟ ایک اچھی ملازمت؟ اگر وہ اس قابل ہے تو اس کو حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کی اور تھوڑی سی قسمت کی ضرورت ہوگی۔ ایک بڑا کام لگتا ہے نا، ہے نا؟ جب کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ آپ کو جو کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کے اپنے خواب کو چھوٹی چھوٹی منزلوں میں تقسیم کر لیں۔
اپنے آپ سے پوچھیں: کہ آپ ایک منزل سے دوسری منزل تک کیسے پہنچ سکتی ہیں؟ مجھے کن چیزوں کی ضرورت ہے؟ میں اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے آج کے دن میں، اس ہفتے میں، اس مہینے میں اور اس سال میں کیا کر سکتی ہوں؟
زندگی کے بنیادی ترین اصولوں میں سے ایک اصول یہ ہے: اپنی آمدنی سے زیادہ کبھی مت خرچ کرو۔ بچت کرنا شروع کریں۔ یہاں تک کہ چھوٹی سے چھوٹی رقم بھی۔ اگر آپ نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا تھا تو اب شروع کر دیں۔ جب آپ مزے کے لئے کسی چیز کے خریدنے کا فیصلہ کریں تو پہلے سوچیں کہ آپ کو اس کی کیوں ضرورت ہے۔ جب تک کہ آپ کو اس کی واقعی، واقعی، واقعی ضرورت نہ ہو تب تک کریڈٹ کارڈ نہ نکالیں۔ حتی کہ اسے لینا اگر آسان بھی ہو۔ بعض اوقات جن تمام چیزوں پر آپ پیسہ خرچ کر رہی ہوتی ہیں وہی چیزیں آپ کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے سے روک رہی ہوتی ہیں۔
زندگی میں جو چاہتی ہیں اسے حاصل کرنے کے لئے ایک اچھے رویے کی، کبھی ہار نہ ماننے کی، اور بہت ساری محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں: زندگی میں بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ توانائی سے مراد آپ کو فٹ رہنے کی ضرورت ہے اور فٹ رہنے کا مطلب ہے ورزش۔ ورزش اکتا دینے والی نہیں ہونی چاہیے! اگر آپ قدرتی طور پر سوشل ہیں تو ورزش کو ان کاموں میں سے ایک اور کام بنا لیں جو آپ سہیلیوں کے ساتھ کرتی ہیں۔ اگر بعض اوقات آپ کا تنہائی میں رہنے کا دل کرے تو اکیلی جوگنگ کرنے، یا سائیکل چلانے چلی جانا آپ کو فٹ رکھ سکتا ہے اور آپ کے ذہن اور روح کو اٹھان دے گا۔
شاید ایسا لگتا ہو کہ آپ کے پاس بہت وقت ہے مگر حقیقت میں ایسا بالکل بھی نہیں۔ وقت ہی سب سے اہم چیز ہے جو دوبارہ کبھی نہیں ملے گا۔ اس لئے اسے دانشمندی سے استعمال کریں۔ اپنے مقاصد کا تعین کریں، ثابت قدم رہیں اور کسی کو یہ کہنے کا موقع نہ دیں کہ آپ کیا کر سکتی ہیں اور کیا نہیں کر سکتیں۔ ایسی شخصیت بنیں جس کے بارے میں لوگ فیس بک پر پڑھنا چاہیں، نہ کہ فیس بک پڑھنے والی!
Share your feedback