سیکھیے کیسے لوگوں کے دل جیتے جاتے ہیں!
کیا آپ نے کبھی کاروبار شروع کرنے کا سوچا ہے؟: اگر ایسا ہے تو آپ کو بہیت زیادہ اثر و رسوخ استعمال کرنا پڑے گا اسے زمیں پر سے اٹھانے کے لیے۔
کاروبار شروع کرنا ایک مہمانہ کاروائی ہے اور اس میں ہر کوئی آپ کی معاونت نہیں کرے گا۔، مگر آپ اس سے ہمت نہ ہاریے! آپ لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کر سکتے ہیں اور انہیں اپنی معاونت پر آمادہ کر سکتے ہیں یہ سیکھ کر کہ کیسے بولا جاتا ہے اور لوگوں کے دل جیتے جاتے ہیں۔
تانیہ گھر پر تیار کردہ بالوں کی مصنوعات فروخت کرنے کا کاروبار شروع کرنا چاہتی تھی، لیکن اس کے والدین چاہتے تھے کہ وہ صرف اپنے سکول کے کام پر ہی توجہ دے۔ اسے ان سے قرضہ لینے کی ضرورت تھی تاکہ وہ اجزاء کا پہلا سیٹ خرید سکے، مصنوعات بنا سکے اور ان کے منافع سے مزید خرید کر سکے۔
یہاں دیا گیا ہے کہ کس طرح وہ اپنے والدین کی معاونت حاصل کرتی اور ان سے رقم لیتی ہے (chee-ching!) ۔
1۔ تانیہ نےان تمام وجوہات بارے سوچا جن کی بنا پر وہ نہ کہ سکتے تھے اور ان کے جوابات اس نے وقت سے پہلے ہی تیار کر لیے، اس لیے وہ ہر چیز کے لیے تیار تھی۔ مثال کے طور پر ان کا خیال تھا کہ کاروبار اس کے گریڈز پر اثر انداز ہو گا۔ اس کے جواب میں اس نے کہا کہ اگر اس کا کوئی بھی گریڈ گرا تو وہ کاروبار روک دے گی۔ # مذاکرات
2۔ آگے اس نے بتایا کہ اس کا ارادہ کس طرح اسے اور اس کے خانداں کو فائدہ پہنچائے گا۔ لوگ ارادوں کے بارے میں ہمیشہ زیادہ پر جوش ہوتے ہیں جب انہیں اپنی حقیقی زندگی کے لیے فوائد نظر آتے ہیں۔ تو تانیہ نے اپنے والدین پر واضح کیا کہ کس طرح اضافی رقم کرائے کی مد میں مددگار ہو سکتی ہے۔ نہ صرف یہ، بلکہ وہ بڑے ہنر سیکھ جائے گی جو اسے سکول میں بھی ایک بہتر مقام دلائیں گے۔ # اچھی سوچ
3۔ والدین یا سرپرستوں پر یہ واضح کرنا کہ آپ پکا ارادہ کر چکی ہیں اور محنت کرنے کے لیے تیار ہیں، انہیں آپکی اپنے مقاصد کے حصول میں معاونت پر راضی کرے گا۔ تانیہ کو کچھ دشواریاں پیش آئیں مگر اس نے ارادہ ترک نہیں کیا۔ اس نے صحیح ترکیب دریافت کر لینے سے پہلے 20 کوششیں کیں۔ # نہ رکنے والا اس کے والدین نے اس سارے عرصے میں اس کی لگن اور قوت برداشت ملاحظہ کی۔ وہ اس سے بھی بہت متاثر ہوئے کہ اس نے کاروبار شروع کرنے میں ہی کتنے پیسے بچائے تھے۔
اس میں وقت لگا مگر آخرکار تانیہ کو ہاں کا جواب مل گیا! ہمیشہ یاد رکھیے کہ چیزیں کرتے وقت پر سکون اور باادب رہنا ہے جبکہ آپ معاونت کی متلاشی ہوں۔ اگر آپ کو نہ میں جواب ملے تو ہمت مت ہاریے، بلکہ کوشش جاری رکھیے!
Share your feedback