آپ بڑے ہو کر کیا بننا پسند کریں گی؟

یہاں ہیں 3 اقدام شروع کرنے کے لیے آپ کی مدد کے واسطے

کیا آپ سے ہمیشہ پوچھا جاتا ہے کہ آپ بڑے ہونے کے بعد کیا بننا چاہتی ہیں؟ آہ -- یہ کتنا ازیت ناک سوال ہو سکتا ہے کہ جب آپ کو در حقیقت ابھی پتہ ہی نہیں۔

مگر پریشان نہ ہوں! ہمارے پاس ہیں 3 آسان اقدام، جو کہ آپ لے سکتے ہیں اپنی راہ کی دریافت کا سفر شروع کرتے وقت۔ ہاں یہ ہے ایک سفر، آپ کو ایک رات میں ہی پتہ نہیں چل پائے گا کہ آپ کیا بننا چاہتے ہیں۔ اس لیے اپنے ساتھ پر سکون رہیے اور تحقیق کیجے!

1۔ غور کیجیے کہ آپ کیا کرنا پسند کرتی ہیں

کیا آپ خاکے بنانا پسند کرتی ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ آپ ایک فنکار بننا پسند کریں۔ کیا آپ کہانیاں سنانا پسند کرتی ہیں؟ ادیب کہانی سنانے کے فن کو پیشے میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ یا ہو سکتا ہے کہ آپ کو میتھ اور مسائل کا حل ڈھونڈنا اچھا لگتا ہو؟ آپ ایک کاروباری خاتون یا اکاؤنٹینٹ بن سکتی ہو۔ آپ کی خواب ایسی ہونی چاہیے جسے پورا کرنے میں آپ مزہ لے سکیں - اس لیے سوچیے کہ آپ اصل میں پسند کیا کرتے ہیں۔

2۔ معلوم کیجیے کہ آپ کس چیز میں اچھے ہیں

کسی بھی چیز میں مہارت رکھنا اچھا لگتا ہے۔ یہ آپ کے اعتماد کی نشوونماء میں مدد کرتا ہے۔ تو ایسے کسی ہنر پر غور کیجیے کہ جسے آپ اگلے درجے تک لے جانا چاہیں گے۔ کیا آپ کھیلوں میں اچھی ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ آپ ایک پیشہ ور اتھلیٹ بن جائیں! کیا آپ عملی مسائل حل کرنے میں اچھی ہو؟ انجینیر اپنی روزی کے لیے مسائل حل کرتے ہیں! کیا آپ کی ہم جماعت گھر پر دیا گیا سکول کا کام کرنے کے لیے آپ کے پاس امڈی چلی آتی ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ آپ استاد بن جائیں!

3۔ بند ڈبے سے باہر نکل کر سوچیے اور نئی اشیاء کی جستجو کیجیے

اپنی آنکھیں کھلی رکھیے اور اپنے ارد گرد دیکھیے کہ لوگ کیسے کام کرتے ہیں۔ آپ ایسا نیا شعبہ یا پیشہ دریافت کر سکتی ہیں جس کے بارے میں آپ نے پہلے سوچا نہیں تھا۔ اور سکول کے بعد اور موسم گرما کی بہت ساری کلاسز ہوتی ہیں آپ جنہیں آزما سکتی ہیں۔ آپ کو اپنی ایسی صلاحیت کا علم ہو سکتا ہے جس کا آپ کو علم نہیں تھا کہ وہ آپ کے پاس ہے۔

شروع کر لینا ہی بہت اہم چیز ہے۔ اگر آپ کو پہلے سے علم ہے کہ آپ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتی ہیں۔۔۔۔ تو پھر اے لڑکی! آپ تو جائیے۔ اس پر قائم رہیے۔ اگر آپ کو ابھی تک پتہ نہیں چلا تو گھبرا مت جائیے۔ جیسا کہ ہم نے کہا ہے، کہ یہ ایک سفر ہے اور اس میں وقت لگتا ہے۔ آپ مختلف راستے لے سکتے یں، لیکن اگر آپ اپنے دل کی مانیں تو آپ وہاں پہنچ جائیں گی جہاں آپ کو آخرکار پہنچنا چاہیے۔

Share your feedback