آپ کی زندگی۔ آپ کے فیصلے۔
ہائے Springsters،
اس مخمصے سے کوئی اور چیز مشکل نہیں ہے کہ جب آپ کو ان راستوں میں سے ایک کا چناؤ کرنا پڑے جو ہمارے والدین ہمارے لیے چاہتے ہیں اور جو ہم خود اپنے لیے چاہتے ہیں۔
میں اپنے والدین سے بہت پیار کرتی ہوں، میرا مطلب ہے کہ ان کا خون میری رگوں میں دوڑ رہا ہے ۔۔۔۔، لیکن یہ اس سے مزید قریب نہیں ہوتا۔ تاہم، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ہم پھر بھی مختلف دماغوں اور دلوں والے مختلف لوگ ہیں،
میں نے اپنے والدین کو کبھی اپنی اس خواب کے بارے میں نہیں بتایا کہ میں ایک مصنف بننا چاہتی ہوں، کیونکہ وہ تو مجھے اصل میں، ریاضی میں اچھا اور مقامی دکان پر ایک کیشئیر کے طور پر کام کرتے دیکھنا چاہتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ کیشیئر کو اچھی تنخواہ ملتی ہےاور یہ فیملی کی ساکھ کے لیےبھی اچھا تھا۔
کیونکہ میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں، اس لیےمیں نے اپنی خواہشات کو نظرانداز کر دیا اور اس راستے پر چل پڑی جس پر وہ چاہتے تھے کہ میں چلوں۔ میں نے انہیں سب فیصلے کرنے کا اختیار دے دیا اور میں خاموش رہی۔
شام میں اپنی اختراعی تحریر کی مشق کرنے کی بجائے، میں نے ریاضی کی مشق شروع کر دی۔ سکول میں، میں نے ادب اور اختراعی تحریروں کی بجائے ریاضی اور بزنس میں سپیشیلائز کیا۔ جب آخرکار مجھے کیشیئر کی نوکری مل گئی، میں خوش ہوئی کیونکہ میرے والدین مجھ پر فخر کرتے تھے، مگر وقت گزرنے کے ساتھ میری خوشیاں ماند پڑنا شروع ہو گئیں۔
آپ جو چاہتی ہو اس کے لیے بولنا مشکل سہی، مگر یہ ممکن ہے۔ مڑ کر دیکھتے ہوئے میں محسوس کرتی ہوں کہ مجھے اپنی رائے پر آواز اٹھانی چاہیے تھی اور اپنے والدین کے ساتھ اس فیصلے کے بارے میں بات کرنی چاہیے تھی۔ ہان، ہمارے والدین ہماری رہنمائی کے لیے موجود ہیں، لیکن آپ کا ان فیصلوں کے بارے میں کردار ادا کرنا بھی اہم ہے جو آپ کے بارے میں ہوں۔
بولیے، اور اپنے دل کی مانیے، کیونکہ جو آپ کو کہنا ہے وہ اہم ہے۔ زیادہ دن مت گزار دیجیے ان سب چیزوں کے متعلق سوچتے ہوئے جو کہ آپ کر سکتی تھیں، جب کہ آپ اپنے لیے اسی وقت بول سکتی ہیں۔
میں نے چھوٹی نظمیں لکھ کر اپنے خوابوں پر عمل کرنا شروع کر دیا۔ جب میں تیار ہو جاؤنگی تو انہیں اپنے والدین کو پڑھنے کے لیے دوں گی اور ان کے ساتھ اپنے اصلی شوق کے بارے میں بات کرونگی۔
پی ایس "صحیح" راستہ چننے کے لیے اپنے اوپر زیادہ دباؤ مت ڈالیے۔ زندگی ایک سفر ہے نہ کہ کوئی تیز دوڑ اس لیے اگر آپ ایک راستے پر چلنا شروع بھی کر دیں اور آپ کو احساس ہو کہ آپ کو وہ پسند نہیں ہے تو آپ کسی وقت بھی واپس مڑ کر دوسری سمت میں جا سکتی ہیں۔ اپنے خوابوں کے تعاقب میں کبھی بھی آپ کو دیر نہیں ہوتی۔
Share your feedback