جب آپ علیحدہ ہوں تو ساتھ رہنے کے تین طریقے ہیں

دور کی سرگرمیاں اتنی ہی پُر لطف ہو سکتی ہیں جتنا کہ مسلسل باہر گھومنا پھرنا ہوتا ہے!

عالمی وبا چل رہی ہے! ہم میں سے بہت ساروں کے لیے اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں گھر پر رہنا ہے -- اور گھر میں پابند رہنا پہلے سے دباؤ والے حالات کو زیادہ تناؤ والا بنا سکتا ہے۔ ایسا محسوس کرنا ٹھیک ہے -- اور آپ اکیلی نہیں ہیں کیونکہ تمام دنیا کی لڑکیاں ایسا ہی محسوس کر رہی ہیں!

اس اکیلے پن سے چھٹکارہ پانے اور بوریت کو ختم کرنے کا ایک طریقہ اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ رابطے میں رہنے کے تخلیقی طریقے ڈھونڈنا ہے۔

جسمانی طور پر دور رہتے ہوئے سماجی طور پر ربط میں رہنے کی تین تجاویز یہ ہیں۔۔۔ انٹرنیٹ کی ہنر مندیاں، فعال کریں اور جڑی رہیں!

گروپ کالیں FTW‎!‎

چیٹ گروپ زبردست ہیں لیکن آوازیں سننے اور شکلیں دیکھنے کی بات ہی کچھ اور ہے۔ چاہے یہ ہر روز کی وائب چیک کرنا ہو یا ہفتہ وار دل سے دل کی ملاقات ہو، آپ اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ گروپ وائس یا ویڈیو کالیں کرنے کے لیے اپنی پسندیدہ چیٹ ایپ (جیسے Facebook Messenger یا WhatsApp) استعمال کر سکتی ہیں۔ یہ کالیں اتنی ہی غیر رسمی ہو سکتی ہیں جتنی کہ دور کی لنچ بریک، یا پھر آپ کوئی ایجنڈا سامنے رکھ کر بھی کال کر سکتی ہیں۔ ایک تجویز؟ کوئی عام سی چھوٹی موٹی پارٹی کر لیں -- ہر شخص سے کہیں کہ کوئی مزاحیہ سی حقیقت پر مبنی بات تلاش کر کے گروپ کے ساتھ شیئر کرے، اور یہ حقیقت جتنی زیادہ عجیب و غریب اور احمقانہ ہو گی اتنا ہی بہتر ہے! (ذرا سنیے: کیا آپ کو پتا ہے کہ اگر آپ گاڑی میں بیٹھ کر اوپر آسمان کی طرف ڈرائیو کر سکیں تو آپ کو خلا میں پہنچنے میں صرف ایک گھنٹہ لگے گا؟ یہ سچ ہے!)

کھانا پکانے کی سادہ ترکیبیں بنا کر شیئر کرنا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا پکانے کی کلاس کا انعقاد کریں! پکانے میں آسان ترکیب آن لائن تلاش کریں اور پھر خود اسے بنائیں، اور ساتھ میں اپنے فون پر ایک سادہ سا ویڈیو ٹیوٹوریل بنائیں۔ جب آپ کر چکیں تو اپنے دوستوں کے ساتھ اس ترکیب اور ویڈیو کو شیئر کریں اور انہیں چیلنج کریں کہ وہ آپ کی ڈش کا اپنا بہترین ورژن بنائیں۔ انہیں یاد سے یہ بھی کہیں کہ وہ آپ کی گروپ چیٹ میں اپنے کھانے کی تصویریں شیئر کریں تاکہ آپ ورچوئل انعامات جیسے 'بہترین کوشش'، 'ماسٹر شیف'، 'زبردست کھانے کی ویڈیو' وغیرہ دے سکیں۔

یہ سال کا وہ وقت ہے جب آپ سارا دن روزہ رکھ رہی ہیں اور پھر ساری رات پسندیدہ موسمی کھانوں کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ روزہ افطار نہ کر پا رہی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ان کے ساتھ روزہ کھولنے کی تیاری نہیں کر سکتیں! رمضان کے لیے کھانا پکانے کی کچھ آسان ترکیبیں جیسے _ ڈھونڈنے کے لیے آن لائن تلاش کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا پکانے کی ایک ورچوئل کلاس منعقد کریں۔ آپ اپنے فون پر ایک آسان ویڈیو ٹیوٹوریل بنا کر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتی ہیں اور ساتھ میں انہیں چیلنج کر سکتی ہیں کہ وہ آپ کی ڈش کا اپنا بہترین ورژن پکائیں اور آپ کی گروپ چیٹ میں تصویریں شیئر کریں۔ اگر آپ سب باری باری کھانا پکانے کی ترکیبیں شیئر کریں گی تو آپ سب کے پاس پورے مہینے کے لیے وافر سرگرمیاں اور ہلکے پھلکے کھانے دستیاب ہوں گے!

کسی چیلنج میں شریک ہوں۔۔۔ یا اپنا چیلنج تخلیق کریں! سوشل میڈیا چیلنجز سے بھرا ہوا ہے: کہانیوں کے اوقات، ڈانس کے اسٹیپ، تمسخرانہ باتیں، جادوئی کمالات وغیرہ۔ اپنی پسند کا چیلنج تلاش کریں اور اپنے دوستوں کو بھی اسے آزمانے کا کہیں۔ یا اگر آپ کا مزاج تخلیقی ہے تو آپ اپنے تخیل کو مہمیز لگا کر اپنا چیلنج تخلیق کریں۔ (بس یہ یاد رکھیں کہ ایسے چیلنجز جن سے کسی کا جسمانی یا جذباتی طور دل دُکھ سکتا ہو مزاحیہ یا اچھے نہیں ہوتے!) اپنا چیلنج اپنے دوستوں کے ساتھ یا سوشل میڈیا پر شیئر کریں اور دیکھیں کہ یہ کتنا پھیلتا ہے! اے لڑکی، تم تو رجحان ترتیب دینے والی ہو!

Share your feedback