یہ میں ہوں! جھوٹی خبروں کا سلسلہ توڑنے والی!

محترم جھوٹو، میرے پاس آپ کے لیے بری خبر ہے! XO، اسپرنگسٹر

ہم میں سے اکثر لوگ عمومی طور پر اپنے چیٹ گروپس اور سوشل میڈیا میں خبریں اور معلومات پوسٹ ہوئی دیکھتے ہیں۔ ہمارے والدین میں سے کئی والدین شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے بہت سے رشتہ دار شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے بہت سے دوست شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم بھی بعض اوقات شیئر کرنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں ہمارے چیٹ گروپس اور سوشل میڈیا فیڈز مضامین، خصوصاً عالمی وبا COVID-19، قرنطینہ اور صحت کی معلومات سے متعلق مضامین، سے بھرے ہوئے ہیں۔

بعض اوقات یہ خبر اہم اور مددگار ہوتی ہے۔ باقی اوقات میں؟ ہاں تو، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمارے اہلِ خانہ اور دوستوں کی شیئر کردہ خبر ہمیشہ ‎100% سچ نہیں ہوتی۔

اور جب وہ سچی نہیں ہوتیں تو انہیں جھوٹی خبریں کہا جاتا ہے۔ اور ان کی شناخت کرنا ایک مشکل عمل ہو سکتا ہے! جھوٹے پیغامات صرف تشویش اور دہشت پیدا کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں اور وہ اتنے خطرناک اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ وہ سچ محسوس ہوتے ہیں۔

اور ان کی سب سے بری بات کیا ہے؟ ہو سکتا ہے ان جھوٹی خبروں کو آپ کے خاندان کے وہ لوگ شیئر کر رہے ہوں جن سے آپ پیار کرتے ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ وہ ایسا کر رہے ہیں، بلکہ وہ صرف مددگار بننے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن چونکہ پیغام سچ لگ رہا ہوتا ہے اور خاندان کے کسی فرد کی طرف سے ہوتا ہے اس لیے ہم آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ کیسے کوئی غلط پیغام ایک سلسلے کی طرح ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیل سکتا ہے۔

کچھ ہی عرصے بعد کسی کو علم نہیں ہوتا کہ کیا درست ہے اور کیا غلط۔ ہنگامی صورتِ حال میں یہ بڑی خطرناک بات ہوتی ہے! اس وقت ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اس سلسلے کو ختم کریں گے اور جھوٹی خبروں کو پھیلنے سے روکیں گے۔

ان تجاویز پر عمل کریں اور جھوٹی خبروں کا سلسلہ ختم کرنے والی بنیں۔

  • دوبارہ چیک کریں کہ کیا خبر واقعی جھوٹی ہے۔ آپ خبر کا ماخذ چیک کر کے ایسا کر سکتی ہیں۔ اگر یہ خبروں کا کوئی قابلِ اعتماد قانونی پلیٹ فارم نہیں تو ہو سکتا ہے یہ محض ایک جھوٹی خبر ہو۔
  • خبروں پر تبصرہ کرنے اور ردِ عمل دکھانے سے گریز کریں! یہ علم ہو جانے کے بعد کہ یہ جھوٹی خبر ہے ہمیں اسے شیئر یا اس پر تبصرہ کر کے جھوٹ کو کامیاب نہیں کرنا چاہیے۔ پوسٹ کو جتنی زیادہ توجہ ملے گی یہ اتنی زیادہ خطرناک ہوتی جائے گی۔
  • پلیٹ فارم کی خصوصیت کے ذریعے شکایت کریں۔ سوشل میڈیا جیسے Facebook‏، Twitter اور Instagram میں ہمیشہ ایک خصوصیت ہوتی ہے جس کے ذریعے آپ مواد کی شکایت کر سکتی ہیں۔ اسے استعمال کریں اور ان سے کہیں کہ جھوٹی خبر کو ہٹا دیں۔
  • اگر اسے کسی گروپ چیٹ میں دوستوں اور خاندان کے افراد نے شیئر کیا ہے تو حقائق کے ساتھ، شائستگی سے ان کی مخالفت کریں اور ان سے کہیں کہ جھوٹی خبر شیئر کر کے تشویش نہ پھیلائیں کیونکہ یہی تو جھوٹی خبر پھیلانے والا چاہتا ہے! ہم نے اپنے سے بڑے رشتہ داروں سے بات کرنے میں آپ کی مدد کے لیے ایک گائیڈ بھی لکھی تھی۔

COVID-19 کی صورتِ حال کا سامنا کرنا آسان نہیں، خصوصاً جب جھوٹی خبریں ایک خوفناک صورتِ حال کو آپ کے قریبی لوگوں کے لیے زیادہ خوفناک بنا رہی ہوں۔ افواہیں روکنے کے لیے آپ جو کر سکتی ہیں کریں اور افسانے کا مقابلہ حقیقت کے ذریعے کریں: باخبر رہیں، اپنا سر اپنے کندھوں پر رکھیں اور جھوٹی خبر پھیلانے کا سلسلہ ختم کر کے اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے والی بنیں۔

اسپرنگسٹرز، محفوظ رہیں!

Share your feedback