مجھے بچت کیوں کرنی چاہیے؟

آپ کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا راز اس بات کو سمجھنے میں ہے کہ کب خرچ کیا جائے اور کب بچت کی جائے!

جب میں یہ دیکھتی ہوں کہ میری دوست نیہا کے پاس اسکول کے بعد مزیدار قسم کے اسنیکس کے لیے ہمیشہ رقم ہوتی ہے یا یہ کہ اُس بہترین اسکارف کی قیمت جس پر ایک عرصے سے میری نظر تھی کم ہو گئی ہے تو رقم خرچ کرنے سے رُکںا بہت مُشکل ہو جاتا ہے۔ اور اگرچہ میں نے خود سے بچت کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے میرا ہاتھ ہمیشہ اپنے پرس کی طرف بڑھ جاتا ہے… اگرچہ کچھ کچھ عرصے کے بعد کھانے پینے پر پیسے اُڑانے میں خرج نہیں لیکن یہ سجمھنا بھی اہم ہے کہ آج کسی چھوٹی موٹی چیز پر پیسہ خرچ کر دینے سے آپ بعد میں کسی بہتر چیز کو حاصل کرنے سے محروم ہو جائیں گی۔ تو اب یہ کیسے معلوم ہو کہ کس چیز پر خرچ کرنا چاہیے؟

کیا آپ کو اِس چیز کی ضرورت ہے یا بس اِسے خریدنا ہے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کو ایسا لگے کہ وہ نفیس قسم کے جوتے پاس ہونا لازمی ہے (خصوصًا جب کوئی خاص تقریب منعقد ہونے والی ہو!) لیکن کیا آپ کو واقعی اُن کی ضرورت ہے؟ ضروریات کے بغیر گزارا کرنا مُمکن نہیں - جیسے اچھی خوراک، اسکول کے جوتے، اور ٹھنڈ لگ جانے پر دوائی۔ جبکہ خواہشات بس خواہشات ہوتی ہیں! یہ وہ چیزیں ہیں جو آپ حاصل کرنے کی خواہش رکھیں گی لیکن جن کے بغیر آپ گزارا کر سکتی ہیں۔ نیہا ہمیشہ کوئی فیشن والی چیز - جیسے اُس کے کانوں کے نئے جھُمکے - خریدنے کو سرمایہ کاری کہتی ہے۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟ نیہا کے کانوں کے جُھمکے آج تو پیارے لگ رہے ہیں لیکن یہ بس چند مہینوں تک ایسے رہیں گے۔ ایک اچھی سرمایہ کاری تو وہ ہوتی ہے جو سالوں تک رہتی ہے یا آنے والے کئی مہینوں تک آپ کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ لہذا کوئی ایسی چیز خریدنے کی بجائے جو اس سیزن میں تو بڑی مشہور ہے لیکن اگلے سیزن میں اُس کی حیثیت کُچھ بھی نہیں ہو گی نیہا کے لیے بہتر یہ ہو گا کہ وہ اس رقم کو اگلے سال اسکول کے جوتے خریدنے کے لیے بچا کر رکھے۔ ضروریات کے لیے ہمیشہ بورنگ یا سنجیدہ قسم کا ہونا ضروری نہیں - وہ مزیدار قسم کی بھی ہو سکتی ہیں - جیسے ٹاؤن کے کمیونٹی سینٹر میں کوئی کمپیوٹر کورس کرنے کے لیے رقم! بہترین قسم کی سرمایہ کاری وہ ہوتی ہے جو آپ کی زندگی کو بدل دینے کی طاقت رکھتی ہو - جیسے سلائی کی مشین جس کے ذریعے آپ اپنی ذاتی کمائی شروع کر سکتی ہیں یا مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے ٹیوشن۔ یہ ایسی چیزیں ہیں جن کے لیے ہو سکتا ہے آپ کو بچت کرنے کی ضرورت پڑے۔ اِس کا مطلب ہے ایک خوبصورت اسکارف کو لینے سے آج انکار کرنا، لیکن اِس انتظار کا فائدہ ہو گا اور جب آپ آخر کار اپنے بڑے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں گی تو آپ کو خود پر بہت فخر محسوس ہو گا!

Share your feedback