کیا آپ سے بد سلوکی ہو رہی ہے؟

آپ کے بھی کچھ حقوق ہیں

کیا آپ سے بد سلوکی ہو رہی ہے؟ یہ جاننے کے لیے کہ کیا کرنا ہے، یہ مضمون پڑھیں:

● بہت سے ممالک میں عورتوں اور لڑکیوں کے پاس قانون کے مطابق مردوں جیسے حقوق ہیں۔ اور ان کے ساتھ تمام شعبوں میں یکساں سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ لیکن گھروں کے اندر ہمیشہ ان قوانین کا احترام نہیں کیا جاتا۔

● آپ کو حق حاصل ہے کہ آپ کو باعزت مقام دیا جائے اور آپ اپنے آپ کو گھر میں محفوظ اور پر امن محسوس کریں۔ اگر ایسا نہیں ہے تو آپ کسی بااعتماد شخص سے اس بارے میں بات چیت کریں جیسا کہ کوئی استاد یا علاقائی راہنما۔ مشکلات کے بارے میں بات چیت کرنے سے بوجھ ہلکا ہوتا ہے۔

● اگر کوئی شخص آپ پر غصہ ہوتا ہے، یا مارتا ہے یا آپ کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرتا ہے تو یہ زیادتی ہو سکتی ہے اور یہ غلط ہے۔ کسی ایسے بڑے آدمی کو تلاش کرکے رکھیں جس پر آپ کو اعتماد ہو اور جو آپ کی مدد کرسکے۔

● ایک بچے کا اپنے والدین میں سے ایک کو کھو دینا کس قدر کربناک ہے، دونوں کو کھونے کا تو سوچ بھی نہیں سکتے کہ کتنا ہولناک ہے۔ والدین کو کھو دینا یا بڑے لوگوں کی نگرانی کا نہ ہونا آپ کے لئے کس قدر نقصان دہ ہے۔ لیکن آپ کو تعلیم اور صحت کے حقوق حاصل ہیں۔

Share your feedback