کبھی بھی اکیلے اپنے مسائل کا سامنا مت کریں، اپنے دوستوں سے مدد طلب کریں۔
ایسی سہیلیاں اور دوست بنائیں جن سے ہم اپنی زندگی بہتر بنانے کے لئے مدد طلب کر سکتی ہیں۔
اگر آپ اپنی زندگی میں ایک مشکل مسئلہ سے گزر رہی ہیں لیکن اس بات کا یقین نہیں ہے کہ کیا آپ اپنی دوستوں سے مدد لے سکتی ہیں یا نہیں، تو یہ جاننے کے لئے پڑھیں کہ آپ کو کیوں چاہئے کہ...
ایسا دوست بنانا اچھا ہے جس سے آپ مدد لے سکتی اور دکھ سکھ کہہ سکتی ہیں جب آپ افسردگی محسوس کر رہی ہوتی ہیں۔ اپنے مسئلہ کے بارے میں خاموش رہنے سے ایک قابل اعتماد دوست کے سامنے اظہار کر دینا عام طور پر بہتر ہے۔ یہ ذہنی دباؤ کو نکل جانے میں مدد دیتا ہے اور آپ بہتر امکانات محسوس کریں گی۔
اور آپ اپنے دوستوں کے لئے بھی یہی کر سکتی ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ خود سے نہیں کر رہے، تو ان سے پوچھ لیں کیا وہ اس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ ان کی بات سننی ہے اور ان کو گلے لگانا ہے کیونکہ ہمیں اسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے۔
خود کو درپیش کسی بھی مسئلے کو اپنے دوست کے سامنے ظاہر کرنا آپ کو اسے حل کرنے کے مختلف طریقے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
آپ کی دوست آپ کو مشورہ دے سکتی ہے جس سے آپ مسئلہ کو ایک مختلف زاویہ سے دیکھتی ہیں، جو آپ کو اس مسئلہ کو حل کرنے کے تھوڑا مزید قریب لا سکتاہے!
دوست بہت ہی آسان چیزیں کرتے ہوئے ہمیں زبردست عمدہ تفریح فراہم کر سکتے ہیں جیسے باہر کھیلنا، پارک کی سیر کرنا یا ایک ساتھ موسیقی سننا۔ جب آپ دوستوں کے ساتھ تفریح کر رہی ہوں تو آپ کے پاس ان تمام چیزوں کے بارے میں سوچنے کا وقت نہیں ہو گا جو آپ کو اداس کرتی ہیں۔
یہی آپ کی دوستوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ اگر آپ محسوس کرتی ہیں کہ آپ کی دوست اداسی محسوس کر رہی ہے، تو آپ ان کو تفریح کے ایک دن کی دعوت دے سکتی ہیں۔ یہ انہیں ذہنی سکون دینے میں مدد دے گا اور ممکنہ طور پر انہیں بہتر محسوس کرنے کا احساس فراہم کرے گا۔
اس لئے آپ جس کسی مشکل سے بھی گزر رہی ہوں، یاد رکھیں کہ آپ اکیلی نہیں ہیں اور آپ اپنی دوستوں سے مدد لے سکتی ہیں۔ اور اگر آپ کی دوست اداسی محسوس کر رہی ہیں، تو انہیں بہتر کے احساس دلانے کے لئے آپ کچھ کریں۔ کیونکہ دوست اسی لئے ہوتے ہیں۔
Share your feedback