ہر لڑکی کے لیے
میں خوبصورت محسوس کرتی ہوں جب میں پر اعتماد، مضبوط اور اپنے کو ہر چیز کرنےکے قابل سمجھتی ہوں۔ بڑے ہوتے ہوئے، میرا جسم بہت سی جذباتی اور طبعی تبدیلیوں سے گزرا ہے، اس دوران میرا اپنی خوبصورتی کو بھول جانا آسان تھا۔
لیکن میں نے حقیقی خوبصورتی کی طرف اپنی واپسی کی راہ تلاش کر لی اور میں اس بارے میں سارے راز آپکے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہوں۔ سب سے بڑا راز؟ آپ کے پاس پہلے ہی ضرورت کی ہر چیز موجود ہے!
اپنے فرق کو گلے لگائیے
میں اپنی چھائیوں کی وجہ سے پریشان رہتی تھی اور میری کسی بھی دوست کو یہ نہیں تھیں۔ جیسے ہی میں اور بڑی ہوئی، تو مجھے احساس ہوا کہ لوگوں کی بے مثل خاصیتیں ہی انہیں خوبصورت بناتی ہیں۔
میں جیسی نظر آتی ہوں اسے تبدیل نہیں کر سکتی، -- میں اپنے آپ کو لمبا نہیں کر سکتی یا آنکھوں کا رنگ نہیں بدل سکتی۔ لیکن ایسا کرنے کی مجھے ضرورت نہیں ہے۔ ہر ایک مختلف ہے اور یہ فرق ہی خوبصورتی ہے!
صرف آپ ہی خوبصورتی کی تعریف کر سکتی ہیں۔
رسالے اور انٹرنیٹ خوبصورتی کا بہت محدود تصور پیش کرتے ہیں۔ وہاں پر دیکھنے کی بجائے، اپنے ارد گرد حقیقی خوبصورتی تلاش کیجیے۔ آئینے میں یا اپنے ارد گرد لوگوں کو دیکھیے۔ صرف بے عیب جلد اور دانت ہی نہیں جو لوگوں کو خوبصورت بناتے ہیں -- یہ منحصر ہے کہ وہ کتنے مزاحیہ ہیں یا وہ کتنے عظیم دوست ہیں جو کہ انہٰیں منفرد مقام دیتا ہے!
دوسرے لوگوں سے پوچھیے
یہ بھول جانا بہت آسان ہے کہ کونسی چیز ہمیں خوبصورت بناتی ہے۔ بعض اوقات آپ کو کسی اور فرد سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ آپ کو یاد دلا دے۔ میں نے اپنی دوستوں سے پوچھا کہ وہ کون سی چیز کو خوبصورت سمجھتی ہیں اور انہوں نے کہا، میری گستاخانہ مسکراہٹ، میری ہنسی جو کتنی بلند ہے اور میں جس پر جوش انداز میں گلے ملتی ہوں۔
اپنے اندر کی چیزوں کو مقدم رکھیے
کوئی نئی فیس کریم یا میک اپ ، خوبصورتی کا راز نہیں ہیں۔ حقیقی خوبصورتی اپنے جسم کو اصلی محبت دینے سے ملتی ہے۔ بالکل اس طرح کہ پھولوں کو کھلنے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے -- آپ کے جسم کو بھی پانی، سورج کی روشنی اور قوت بخش خوراک کی مناسب مقدار میں ضرورت ہوتی ہے۔ وہ کھائیے جس سے آپ بہتر محسوس کرتی ہیں اور پانی کی مقدار اچھی رکھیے -- آپ کی چمک خود بخود آ جائے گی!
اسے پسینے سے نکالیے
میں اپنے آپ کو سب سے زیادہ خوبصورت ایک لمبی دوڑ کے بعد محسوس کرتی ہوں -- حتیٰ کہ میرا چہرہ سرخ ہو گیا ہوتا ہے اور میں پسینے میں بھیگی ہوتی ہوں۔ میں بہت مضبوط اور صحتمند محسوس کرتی ہوں۔ ورزش کرنا آپ کے جسم کو مسرور ہارمونز سے بھر دیتا ہے اور آپ کو اندر سے خوبصورت اور باہر سے بھی بہتر نظر آنے میں مدد کرتا ہے۔ ایسا کھیل یا ورزش تلاش کیجیے جو کہ آپ کو مضبوطی کا احساس دلائے۔
Share your feedback