5 چیزیں جن پر آپ اپنے دوستوں کی مدد سے قابو پا سکتی ہیں

ذیل میں ہے کہ پکی دوستیاں کس طرح سے آپ کی زندگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

معاون، مثبت دوست وہ ہوتی ہیں جو زیادہ محنت کرنے کے لئے ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہیں، ہمیں گلے لگاتی ہیں اور بہترین مشورہ دیتی ہیں جب ہم مایوس ہوتی ہیں اور عام طور پر ہماری زندگی کو بہتر بناتی ہیں۔

ذیل میں 5 حالات ہیں جن سے آپ تھوڑی سی کم کوشش کے ساتھ کامیاب گزر سکتی ہیں، جب ایک اچھی دوست آپ کی پشت پناہی کر رہی ہو۔

1. قطع تعلق

قطع تعلق ہم میں سے زیادہ تر کے لئے ایک مشکل اور الجھن کا وقت ہو سکتا ہے۔ لیکن قابل اعتماد دوستوں کا ہونا اس ذہنی اذیت سے گزر کر آگے بڑھ جانے کو آسان بنا دیتا ہے۔

اپنے لڑکے یا لڑکی دوست سے اس دکھ و تکلیف کے بارے میں بات کرنا، جو آپ محسوس کر رہی ہیں، آپ کو سکون فراہم کر سکتا ہے یا آپ کو تسلی دے سکتا ہے۔ اس محبت کے بارے میں نہ سوچتے رہنے سے جسے آپ نے حال ہی میں کھو دیا ہو، اپنی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا بھی توجہ ہٹانے کا زبردست طریقہ ہو سکتا ہے۔

2. اسکول کے کام میں مشکلات

جب آپ کے پاس دوست موجود ہیں تو اسکول کا کام مکمل کرنے کے ساتھ جدوجہد کیوں کریں؟

اس لئے، اگلی بار جب آپ کو ریاضی کے سوال حل کرنے یا انگریزی کی کلاس میں کتاب کا جائزہ لکھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہوں، تو اپنی دوستوں سے مدد طلب کریں جو ان مضامین میں آپ سے زیادہ بہتر ہیں۔

3. دھونس دھمکی

بعض اوقات ایک بدمعاش کسی ایسے فرد کا چناؤ کر لیتا/لیتی ہے جو ان کے خیال میں تنہائی کا شکار دکھائی دیتی ہو اور ان کا دفاع کرنے والا بظاہر کوئی نہ ہو۔

لیکن جب آپ کے اردگرد معاون دوستوں کا حلقہ ہو جن کے ساتھ آپ لنچ کے دوران وقت گزار سکتی ہیں یا اسکول کے بعد گھر تک جا سکتی ہیں، تو دھونس دھمکی کے خلاف یہ آپ کے تحفظ کی ڈھال بن سکتا ہے۔

اگر آپ کو پہلے ہی دھونس دھمکی دی جا رہی ہے تو اس کے بارے میں شرمندگی یا خجالت آمیزی کے طور پر سوچنے کی کوشش نہ کریں۔ مسئلہ دھونس دھمکی دینے والے کے ساتھ ہے اور نہ کہ آپ کے ساتھ، اس لئے اپنی قریبی دوستوں سے بات کریں اور اکٹھے مل کر اپنے والدین یا اسکول کو اطلاع دینے کے طریقوں کو تلاش کر سکتے ہیں۔

4. گھر پر مسائل

ایک سچے دوست سے گھر پر موجود اپنے مسائل کے بارے میں بات کرنا آپ کو سکون اور امید دے سکتا ہے۔ گھر پر آپ کو درپیش مسائل، جن پر آپ کا کوئی کنٹرول نہیں ہے، سے آپ کی توجہ منتشر کرنے کا ایک زبردست طریقہ اپنی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا ہو سکتا ہے۔

وقت گزارنا اور قابل اعتماد دوست پر بھروسہ کرنا دوستی کو مضبوط بنانے اور ممکنہ طور پر زندگی بھر کے لئے دوستی کی تعمیر کرنے کا ایک یقینی طریقہ ہے۔

5. آپ کی بےاعتمادی

ہو سکتا ہے، آپ کو لگتا ہے کہ آپ کافی ہوشیار نہیں ہیں، یا آپ بہت بڑی یا بہت چھوٹی ہیں، تو مثبت دوستوں کا ایک حلقہ ہونا آپ کے اعتماد کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔ سچی سہیلیاں اور دوست ہماری خامیوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے ہماری اندرونی خوبصورتی کو دیکھنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

یاد رکھیں، ایک سچا دوست مددگار، دیکھ بھال کار اور وفادار بن کر آپ کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے موجود ہوتی/تا ہے۔

Share your feedback