آغاز کیسے کریں
بعض اوقات زندگی آپ کی تمام ذمہ داریوں اور خوابوں کے ساتھ تھوڑی سی بوجھل و پریشان کن محسوس ہو سکتی ہے۔ آپ شاید امتحانوں یا کسی بڑے ٹیسٹ کی تیاری کر رہی ہیں؛ یا آپ اپنے جیب خرچ کے پیسوں کو بچانا چاہتی ہیں لیکن آپ نہیں جانتی کہ کس طرح کریں؛ ہو سکتا ہے آپ کسی مخصوص ملازمت کا خواب دیکھ رہی ہیں لیکن آپ نہیں جانتی کہ اسے کس طرح حاصل کریں۔
اپنے والدین یا دیکھ بھال کرنے والوں سے مشورہ طلب کرنے سے آپ کو صحیح راستے پر قائم رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر آپ گفتگو شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تو ان پانچ تجاویز پر عمل کریں...
اپنے بڑوں کی جگہ رہ کر سوچیں۔ ایسا کرنے سے، ہماری مراد یہ ہے کہ آپ کوشش کرنے اور ان کے نقطہ نظر سے اپنی صورتحال کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ آپ کو مشورہ دے سکتی ہیں جسے آپ شاید سننا نہ چاہتی ہوں یا جس کا مطلب آپ کی طرف سے سخت محنت کرنا ہو سکتا ہے۔ لیکن وہ بڑے ہیں جو زندگی اور اس کے نشیب وفراز کے بارے میں نسبتاً زیادہ جانتے ہیں۔
بات چیت کے لئے ایک بہتر، پرسکون وقت تلاش کریں۔ اگر آپ ایک اچھا تعلق رکھتی ہیں، تو آپ کے لئے ان سے پوچھنا آسان ہو گا کہ کیا آپ کو ان کے وقت کے پانچ منٹ مل سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ بہت قریب نہیں ہیں، تو ان کی گھر میں یا کام پر مدد کرتے ہوئے ان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی کوشش کریں، اور مواقع پیدا کریں جب آپ ان سے بات کر سکتی ہیں۔
واضح انداز میں اور اعتماد کے ساتھ بات کریں۔ آپ کو جس پر مشورہ کی ضرورت ہے اسے ہوبہو لکھ لیں اور اسے بلند آواز میں کہنے کی مشق کریں۔ اگر آپ اعتماد کے ساتھ سامنے آتی ہیں اور جانتی ہیں کہ آپ کیا کہنا چاہتی ہیں تو وہ سمجھ جائیں گے کہ آپ اس بارے میں سنجیدہ ہیں اور زیادہ کھل کر بات کرنے کی کوشش کریں گے۔
تیار رہیں۔ اگر آپ جانتی ہیں کہ وہ آپ سے کس قسم کے سوالات پوچھ سکتے ہیں، تو اپنے جوابات کو واضح انداز میں تیار کر سکتی ہیں اور انہیں یہ جاننے میں مدد کر سکتی ہیں کہ آپ کیا چاہتی ہیں۔ تیاری کا مطلب ہے کہ چیزیں کافی سہل ہو سکتی ہیں، لیکن ان کے خیالات جان لینا بھی یاد رکھیں۔
ایک دوسرا پلان بھی تیار رکھیں۔ جب آپ ان کے پاس جاتی ہیں، اگر ان کا ردعمل برا ہوتا ہیں، تو اس بات کو بڑھاوا مت دیں۔ اس کے بجائے کچھ گہری سانسیں لیں اور خاموش رہیں۔ انہیں اپنی بات کہنے دیں، انہیں بتائیں کہ آپ سمجھتی ہیں کہ وہ کیسا محسوس کرتے ہیں (شاید وہ اس سے متفق نہیں ہیں جس طرح سے آپ اپنا جیب خرچ، صرف کرنا چاہتی ہیں، یا انہیں وہ ملازمت پسند نہیں، جس کا آپ خواب دیکھ رہی ہیں) اور آپ کو اپنی بات کی وضاحت کرنے کا ایک موقع ملے گا۔ ایک سمجھوتہ کرنے کی کوشش کریں جو آپ دونوں کے لئے قابل قبول ہو۔ اگر وقت پھر بھی صحیح نہیں ہے، تو گفتگو کو کسی اور وقت کے لئے بچا کر رکھیں۔
اپنی زندگی میں بڑوں سے بات کرنا بعض اوقات ایک چیلنج کی طرح لگتا ہے، لیکن یہ تجاویز آپ کے لئے یقیناً کچھ آسانی پیدا کریں گیں۔
Share your feedback