یہ سب آپ سے شروع ہوتا ہے!
میرا خواب سیاستدان بننا ہے، میں اپنے معاشرے میں تبدیلی لانا چاہتی ہوں۔ میں انہیں ہمیشہ TV پر بڑے مجمعوں سے بات کرتے ہوئے دیکھتی ہوں، مگر میں عوامی سطح پر بات کرنے میں کبھی بھی اچھی نہیں رہی۔ یہ ایسی چیز تھی کہ جس میں میں اصل میں بہتر ہونا چاہتی تھی۔
اس میں وقت لگا ہے، بہت ساری مشق اور کچھ لڑکھڑاہٹیں -- لیکن میں اب اپنی ہم جماعتوں کے سامنے بولنے میں پہلے سے کہیں زیادہ پر اعتماد محسوس کر رہی ہوں۔
میں نے اس راستے میں کچھ ایسے گُر سیکھ لیے ہیں جنہوں نے میری مدد کی ہے -- بوکھلاہٹ کو جوش میں تبدیل کرنے اور سیکنڈوں میں کامیابی کے نزدیک پہنچنے میں!
یہ ہیں میرے بہترین 3 گُر جنہیں آپ 60 سیکنڈ میں آزما سکتی ہیں!
1.اپنی ظاقت کا مظاہرہ کیجیے -- جب کہ آپ اسے محسوس نہ بھی کر رہی ہوں!
اپنے اندرونی اعتماد کو بڑھانے کا تیز طریقہ یہ ہے کہ باہر کی طرف طاقتور محسوس کیا جائے۔ میں بولتے ہوئے بے ہنگم ہو جاتی اور اپنا منہ ڈھانپ لیتی تھی۔
اب مجمع کے سامنے جانے سے پہلے میں اپنے آپ کو سیدھا کرنے میں ایک لمحہ لیتی ہوں۔
میں ایک گہری سانس لیتی ہوں جب تک کہ میرا پورا جسم مضبوط نہیں ہو جاتا -- اپنی انگلیوں کی پوروں تک سارے جسم میں اور اپنے سر کے اوپر تک! اگلی دفعہ جب آپ کچھ کرتے ہوئے مضطرب ہوجائیں تو اسے آزمائیے۔ نہ صرٖف آپ بہتر محسوس کریں گی -- بلکہ آپ کا اعتماد کا اظہار آپ کو بہتر کارکردگی دکھانے کا سبب بھی بنے گا۔
2.اپنا نصب العین معلوم کیجیے نصبالعین ایسے ایک یا دو فقرے ہوتے ہیں جن کی طرف آپ بہتری کی ضرورت محسوس کرتے وقت رجوع کر سکتے ہیں۔
کسی بڑی تقریر سے قبل میں ہمیشہ بےچینی محسوس کرتی ہوں، مگر اب اپنی بےچینی پر قابو پانے کے لیے میں اپنا نصب العین استعمال کرتی ہوں۔ میرا (نصب العین) ہے -- 'میں اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے،اپنے پر سکون خطے سے باہر آ رہی ہوں'
3.اپنا قابلیت والا فرد تلاش کیجیے
میری زندگی میں بہت سارے لمحات آئے ہیں جبکہ مجھے اپنے اوپر شک ہو گیا۔ میں نے سوچا کہ میں کبھی بھی بہتر نہیں ہو سکتی۔
میں نے جانا کہ بسا اوقات ، مجھے مدد مانگنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
میری بہترین دوست روزامی ہمیشہ مجھے اپنے اوپر تقریروں کی مشق کرنے دیتی ہے - اور مجھے ایمانداری والی اور مددگار رائے سے نوازتی ہے۔
چاہے وہ آپ کی امی، بہترین دوست یا ٹیچر ہو -- آپ کی زندگی میں ایسے لوگ ہونگے جو کہ اصل میں آپ پر اعتماد رکھتے ہیں۔ ان لوگوں تک، اپنی ہنر مندیوں کو پہچاننے کے لیے، رسائی حاصل کیجیے۔
مدد مانگنا، اپنے آپ کو اپنا طاقتور منتر بتانا یا مضبوط محسوس کرنے کے واسطے ایک لمحہ لینے میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔ تو آپ بہت جلدی کامیابی کے ایک اور قدم نزدیک ہو جائیں گی!
Share your feedback