حیرت انگیز ہنر جو آپ کے پاس پہلے سے ہیں۔

آپ کی آواز کی اہمیت ہے۔

قیاس کیجیے کہ آپ کے متعلق کوئی دوسرا فیصلہ کرے کہ آپ کے لیے کیا پہننا موزوں ہے، آپ کو کون سی موسیقی سننی چاہیے یا حتیٰ کہ آپ کو کیا پڑھنا چاہیے۔ بدقسمتی، سے بہت سی لڑکیوں کے معاملے میں یہ ایک حقیقت ہے۔ بسا اوقات ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہماری آراء کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اور ہم بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔ ہم اکثر ایسا محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہمیں ہمارے خاندان والے اور دوست آحباب خاموش رہنے، ملائم گفتگو کرنے اور دھیما رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

تاہم، میں یہاں ہوں آپ کو بتانے کے لیے کہ آپ دھیمے اور نیک خواہ ہو سکتے ہو مگر پھر بھی اپنے دل کی بات کہ سکتے ہیں۔ در حقیقت، لڑکیوں میں پہلے ہی عوام میں بات کرنے کی مطلوبہ مہارت ہوتی ہے، بس انہیں تھوڑی حوصلہ افزائی چاہیے۔

اولین چیزیں مقدم، لڑکیاں آراء رکھتی ہیں!

جب کہ بہت سی لڑکیاں آپس میں باتونی ہوتی ہیں مگر وہ عوام میں بات کرنے سے گھبراتی ہیں۔ بیشتر اوقات، ہم عوام میں اپنی رائے بیان کرنے سے ڈرتے ہیں، کیونکہ ہمیں اپنے تمسخر کا ڈر ہوتا ہے۔ تاہم، لوگوں کو مختلف نکتہ ہائے نظر پیش کرنا اہم ہے اور کوں جانے: آپ کسی کی سوچ تبدیل کر دیں۔ بنیادی چیز یہ جاننا ہے کہ آپ کیا کہنا چاہتی ہیں اور آپ یہ کیوں کہنا چاہتی ہیں۔

جب تک یقین نہ ہو جائے بناوٹ سے کام چلائیں

عوام میں بات کرنے کے لیے اعتماد چاہیے ہوتا ہے، مگر یہ ہمیشیہ آسان نہیں ہوتا۔ تاہم، آپ ہمیشہ اس انداز میں عمل کر سکتی ہیں کہ آپ میں اعتماد ہے، چاہے وہ آپ میں نہ بھی ہو۔ کوئی بھی آپ کا ذہن نہیں پڑھ سکتا اس لیے ان کو پتہ بھی نہیں چلے گا، اور انہیں تو صرف کوئی بات کرنے پر آمادہ نظر آئے گا۔ اور جتنا بھی آپ 'بناوٹ' سے کام لیں گی اتنا ہی آپ کے لیے بولنا آسان ہو جائے گا۔ آپ اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ پر اعتماد پائیں گی۔

مشق ہی کامل بناتی ہے

جتنی آپ کوئی چیز کرو گی اتنی ہی آپ اس میں بہتر ہوتی جائیں گی۔ اس لیے ہمت مت ہاریے، اگر آپ گھبرا جائیں یا بھول جائیں کہ پہلی دفعہ بولنے پر آپ کو کیا کہنا تھا۔ وقت کے ساتھ یہ آسان ہوتا چلا جائے گا۔

یاد رکھیے، کہ ہم لڑکیاں روزانہ بہت سارے ایسے کام کرتی ہیں جو ہماری طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ اس لیے عوام میں بولنا مشکل ہو سکتا ہے، مگر آپ کے پاس اس سے عہدہ برآ ہونے کی طاقت موجود ہے۔

Share your feedback