میں نے تبدیلی کس طرح جھیلی
میرا نام عکاتا ہے اور میں 15 سال کی ہوں. میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتی تھی، مگر پھر جب میرے ابو کو نئی نوکری ملی تو ہمیں شہر آنا پڑا۔ میرا ایک حصہ دوستوں سے بچھڑنے پر اداس تھا، مگر ایک اور حصہ نئی مہم کی بدولت پر جوش تھا۔
انجانے میں چلے جانا
میں اپنے نئے سکول کے گیٹ میں داخل ہوئی تو میں تھوڑی جذبات سے مغلکوب تھی۔ میں 10 لوگوں والی کلاس سے 50 والی میں چلی گئی تھی! مجھے کسی نے نہیں بتایا تھا کہ شہری بچے مختلف نظر اتے اور مختلف طرزکا لباس پہنتے ہیں۔ سکول کے بعد میں دیکھتی کہ ہر کوئی جلدی سے آرام دہ جینزاور بنا آواز جوتے پہن لیتا اور میں وہاں پر اپنے سینڈل اور لمبی سکرٹ میں ہی ہوتی تھی۔
شناخت کا بحران
میریے ہم جماعتوں کو معلوم تھا کہ میں اس علاقے کی نہیں ہوں میرا لہجہ مختلف تھا اور میرے کپڑے بھی، اس لیے لوگوں نے میرا مذاق اڑایا کیونکہ وہ مجھے سمجھ نہیں پائے تھے۔ میں نے انکے طریقے اپنانے میں دباؤ محسوس کیا۔ بعض اوقات دنیا بھی کتنی عجیب جگہ بن جاتی ہے۔ وہ آپ کو "اپنا بننے" کا کہتے ہیں،مگر اسی وقت اپنی جگہ بھی بنانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ آپ کو "اپنا مافی الضمیر بتانے کا اور اپنے دل کی بات کہنے کا" کہ رہے ہوتے ہیں ،مگر اس کا "قابل قبول" کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ یہ کتنا پریشان کن ہے۔
ماما میرے بچاؤ کے لیے آگے آئی
میری مام بتا سکتی تھیں کہ میں اس نئے شہر میں حالات کے مطابق اچھی طرح ڈھل نہیں پا رہی تھی اس لیے انہوں نے مجھ پر ایک بڑی خفیہ بات کا انکشاف کیا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ لوگ ہمیشہ ٹھونسنا چاہیں گے کہ ہمیں کیسا ہونا چاہیے، اور ہمیں کیسے نظر اںا چاہیے، لیکن یہ چیزیں زندگی میں اہم نہیں ہیں۔ بلکہ جو شے اہم ہے وہ اچھا دل ہونا اور میرا اپنے اوپر اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہونا ہے۔ کیا یہ ہی مکمل سچ نہیں ہے؟
اپنے آپ کے ساتھ مخلص ہونا
میں اگلے دن اپنا سر اونچا رکھ کر واپس سکول میں داخل ہوئی۔ میں نے اپنے کپڑے تبدیل کیے اور نہ ہی اپنا بولنے کا انداز۔ جب لوگ مجھ پر ہنسے تو میں صرف انکی طرف واپس مسکرا دی، چونکہ میں جانتی تھی کہ میری اپنی قدرو قیمت تھی اور ہمیشہ ہو گی بھی۔ میں ذہین اور توانا ہوں اور یہی چیز بہت دور تک جاتی ہے!
نیا ماحول کٹھن ہو سکتا ہے، مگر کبھی بھی اپنے آپ کے بارے میں شرمسار مت ہوئیے۔ اپنے آپ کے ساتھ مخلص رہیے، کیونکہ اس دنیا میں آپ کی اپنی ذات صرف ایک ہی ہے اور یہی بات اہم ہے!
Share your feedback