یہ 3 جادوئی الفاظ استعمال کیجیے م
پریا 14 سال کی تھی جب اسے موسیقی سے پیار ہو گیا۔ وہ ایک دن سکول سے اپنے گھر جا رہی تھی جب اس نےکچھ فاصلے پر ایک عمارت سے آتی ہوئی انتہائی خوبصورت دھنیں سنیں۔ اس نے آواز کا تعاقب کیا جو اسے ایک تنگ سڑک سے ہوتے ہوئے ایک عمارت تک لے گئی۔ وہاں اس نے اپنے جیسے نوجوان لوگوں کا ایک گروپ دیکھا جو کہ گا رہا اور کئی قسم کے موسیقی کے آلات بجا رہا تھا۔ وہ مسحور ہو گئی۔
پریا کونے سے مڑ کر، چھپ کر دیکھ رہی تھی تاکہ کوئی اسے دیکھ نہ لے۔ اس نے دیکھا کہ سکھانے والا اس کے سکول کا سائنس ٹیچر تھا۔ اس نے سوچا کہ یہ کیسا عجیب تھا۔ وہ کیا کر رہا تھا، کیا وہ موسیقی کی تربیت دے رہا تھا؟ اچانک اس کا فون بجنا شروع ہو گیا۔ اسکی مام اسے کال کر رہی تھی۔ اونچی آواز نے اسے ظاہر کر دیا، اس لیے اس نے چھلانگ لگائی اور بھاگ گئی۔
اگلے دن سائنس کی کلاس میں اس کے ٹیچر مسٹر راجن نے اس سے کہا، "کیا وہ تم تھیں پریا، جسے میں نے کل اپنی موسیقی کی کلاس کے دوران چھپ کر دیکھتے ہوئے پایا تھا؟" پریا نے پریشانی میں اپنا سر ہلایا۔
مسٹر راجن نے پوچھا، " کیا تم کوئی موسیقی کا آلہ بجانا سیکھو گی؟"
پریا جانتی تھی کہ جو محبت اسے موسیقی کے ساتھ محسوس ہوئی وہ کوئی انہونی خواہش نہیں تھی۔ وہ اس جذبے کا کھوج لگانا چاہتی تھی اس لیے اس نے ہاں کہ دیا۔ تاہم اسے اپنے والدین کو اس بارے میں قائل کرنے کے لیے بہت محنت کی ضرورت تھی۔
پریا نے ہولے سے کہا،"میرا نہیں خیال کہ میرے والدین اس کی اجازت دیں گے".
پھر مسٹر راجن نے پریا کو والدین یا سرپرستوں کی معاونت حاصل کرنے کے بارے میں کوئی نصیحت کی۔
1۔ اپنے آپ کو وقف کر دیجیے
نوجوانی کے دور میں بھٹک جانا آسان ہے. ہر چیز ایک تفریح اور جذبات بھڑکانے والی لگتی ہے، لیکن آپ ایک ہی وقت میں سب کچھ نہیں کر سکتیں۔ اگر آپ کے والدین موسیقی کی تربیت پر پیسہ خرچیں گے تو انہیں اس یقین دہانی کی ضرورت ہو گی کہ آپ اس کے ساتھ جڑی رہیں گے اور اگر آپ بور ہو گئیں تو اسے چھوڑ نہیں دیں گی۔ انہیں وہ وقت یاد دلائیے جب جب آپ وقف اور مخلص تھیں.
2۔ جذبہ، جذبہ اور مزید جذبہ
اپنے والدین پر ثابت کیجیے کہ آپ کس حد تک مسیقی کا آلہ سیکھنے کے لیے شوق سے سرشار ہیں۔ ان کےساتھ اپنے مسیقی سے لگاؤ کے بارے میں بات کیجیے۔ ان کو بتائیے کہ موسیقی آپ کو کیسے محسوس ہوتی ہے اور آپ میں وہ سب کچھ کیسے ہے جس کی ایک اچھا موسیقار بننے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔
3۔ اپنا تصور شیئر کیجیے
ایک نیا آلہ سیکھنے سے آپ کیا حاصل کرنے کی توقع رکھتی ہیں؟ انہیں جاننے دیجیے! انہیں تمام نئی مہارتوں کے بارے میں بتائیے جو آپ سیکھنے جا رہی ہیں اور ان نئے مواقع کے بارے میں بھی جو آپ کو موسیقی سے مل سکتے ہیں۔ خاص طور پر مالی مواقع۔ اس بارے میں بھی بات کیجیے کہ کس طرح یہ آپ کے مستقبل پر مثبت انداز میں اثر پذیر ہو سکتا ہے۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کوئی آلہِ موسیقی سیکھنے کی کوشش نہ بھی کر رہی ہوں، لیکن یہ مشورے کسی بھی جذباتی منصوبے کے لیے استعمال کئے جاسکتے ہیں جس کے کرنے کا آپ ارادہ رکھتی ہوں۔
Share your feedback