میں نے" چیزیں جیسے ہمیشہ سے ہو رہی تھیں" اسے للکارا
جب میں چھوٹی تھی تو میں خاندان کے سب افراد کا اپنے گھر آنا پسند کرتی تھی۔ میں اور میرے کزن ہمیشہ باہر مقابلے والے تفریحی کھیل کھیلتے تھے۔ میں اور میرا بھائی ٹونی ہمیشہ بڑی عمدہ ٹیم بناتے تھے۔ جیسے جیسے میں بڑی ہوئی تو میں نے نوٹ کرنا شروع کیا کہ مجھے باہر بہت کم وقت ملتا تھا اور زیادہ وقت میں مام کے ساتھ باورچی خانے میں ہوتی تھی۔ دوسری طرف ٹونی کو پھر بھی کھیلنے کی اجازت ہوتی تھی۔ اسے مدد کرنے کے لیے کوئی بھی باورچی خانے میں نہیں بلاتا تھا۔ یہ مجھے عجیب لگا -- اس لیے میں نے اس پر سوال اٹھایا۔ میں نے مام سے پوچھا کہ میں باہر کیوں نہیں جا سکتی تھی اور مجھے پلیٹیں دھونے کے لیے اندر ہی رہنا تھا۔ اس نے جو کہا وہ یہی تھا کہ،"چیزیں فقط اسی طرح سے چل رہی ہیں۔"
ہممممم، میں نے خود ہی سوچا ---'آیا یہ حقیقت میں ایسے ہی ہے؟' کسی نے نہیں پوچھا کہ میں کیسا محسوس کر رہی تھی اور میں کیا چاہتی تھی۔ مجھ سے فقط اصولوں کی پاسداری کرنے کی توقع کی جا رہی تھی۔ Springsters، سنیے: جب فیصلے ہو رہے ہوتے ہیں اور آپ محسوس کرتی ہیں کہ وہ آپ کے بہترین مفاد میں نہیں، تو ان پر سوال اٹھانا آپکا حق ہے۔ (لیکن یقیناٍ صرف اس صورت میں جب آپ ایسا کرنے میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں)
اس صورت حال میں میرا نہیں خیال تھا کہ میرے اور ٹونی کے ساتھ مختلف سلوک کرنا انصاف تھا، اس لیے میں نے اسے چیلنج کر دیا۔ میری مام کو تو یہ چیزیں کرنے کا کوئی نیا طریقہ سمجھ نہیں آ رہا تھا، اس لیے میں شام کو سب کے چلے جانے کے بعد ٹونی کے پاس بات کرنے کے لیے گئی۔ میں نے اس سے کھل کر بات کی کہ میں کس طرح اس کی ٹیم کی ساتھی نہ ہونا محسوس کر رہی تھی اور شاید وہ میری چند منٹوں کے لیے مدد کرے تو ہم دونوں مل کر جلدی کام نبٹا سکتے تھے۔ میں نے اسے اس کے کسی کرنے والے کام میں مدد کی بھی پیشکش کی۔
اگلی بار جب لوگ ادھر آئے، تو میرے والدین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ٹونی اور میں مل کر پلیٹیں دھو رہے تھے۔ اب ہمارے گھر میں یہ ایک نئی روایت کی طرح ہے۔ ایسے کوئی اصول نہیں کہ گھریلو کام کاج صرف لڑکیوں کے لیے ہی ہوتے ہیں۔ میں اور میرا بھائی مل کر کام کرتے ہیں اور ہم ایک بڑی اعلیٰ ٹیم بن گئے ہیں۔ میں اپنے اس غیر مساوی سلوک کے خلاف کھڑے ہونے اور بولنے پر اپنے آپ پر در حقیقت فخر محسوس کرتی ہوں۔
ہم لڑکیاں بھی اسی درجے کی آزادی کی مستحق ہیں جتنا کہ سب دوسرے۔ اس لیے اگر کوئی آپ کے ڈھنگ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے تو: رک جائیے۔ غور کیجیے۔ پر اعتماد بنیے۔ اور ان کے فیصلوں کو للکاریے اگر میں ایسا کر سکتی ہوں تو پھر آپ بھی کر سکتی ہیں! اگر آپ اپنے سے کسی بڑے کو چیلینج کرتی ہیں تو پر سکون اور با ادب رہنا یاد رکھیے۔
Share your feedback