میں بڑے احترام کے ساتھ آپ کو سچ بتاتی ہوں۔
Ping!
میرے Whatsapp نے ایک نوٹیفیکیشن دیا ہے۔ یہ لازماً میرے خاندان کے Whatsapp گروپ سے آیا ہو گا۔
میری آنٹی نے ایک اور جھوٹی خبر شیئر کی ہے! بہت عرصے سے ایسا ہو رہا ہے اور میرے خیال میں اس دفعہ مجھے چپ رہنے کی بجائے کچھ کہنا چاہیے۔
نیچے میں اپنی تجاویز دے رہی ہوں کہ جب ہمارے خاندان کے فرد -- خصوصاً وہ جو ہم سے بڑے ہیں -- جھوٹی خبر شیئر کریں تو ان کی ادب سے کیسے اصلاح کی جائے۔
انہیں شائستگی سے سلام کریں۔
انہیں کچھ کہنے سے پہلے شائستگی سے سلام کریں۔ میں ہمیشہ یہ کہتی ہوں "اسلامُ علیکم پیاری آنٹی۔ معلومات کا شکریہ۔ مجھے اچھا لگا کہ آپ نے کچھ شیئر کیا ہے۔ لیکن میں جو پڑھ رہی ہوں اس سے لگتا ہے کہ وہ درست نہیں ہے۔"
انہیں حقائق بتائیں۔
سلام کرنے کےبعد انہیں حقائق بتائیں۔ آپ خبروں یا حکومت کی کسی سرکاری ویب سائٹ سے ملنے والی قابلِ اعتبار معلومات کے لنکس شیئر کر سکتی ہیں، یا پھر آپ بس ان کے اسکرین شاٹس لے کر گروپ کو بھیج سکتی ہیں۔
وجوہات بیان کریں۔
اگر وہ آپ سے ناراض ہوں تو انہیں بتائیں کہ آپ کا مقصد انہیں شرمندہ کرنا نہیں، بلکہ آپ کا صرف یہ خیال ہے کہ صحیح معلومات پھیلانا ضروری ہے کیونکہ جھوٹی خبریں تشویش اور زیادہ بری صورتِ حال کا باعث بن سکتی ہیں۔
شکریہ ادا کریں اور احترام کا اظہار کریں۔
حقائق بتانے اور وجہ بتانے کے بعد کہ آپ جھوٹی خبر کی مخالفت کیوں کر رہی ہیں ان کا ہر دفعہ شکریہ ادا کریں کہ انہوں نے آپ کی بات سنی اور انہیں بتائیں کہ اس سے آپ کے دل میں ان کی قدر کم نہیں ہو گی۔
ان تجاویز نے فیملی چیٹس میں کسی کے احساسات مجروح کیے بغیر جھوٹی خبروں کو پھیلنے سے روکنے میں نیز حقائق پھیلانے میں ہمیشہ کامیابی کے ساتھ میری مدد کی ہے۔
Share your feedback