اگر آپ خود میں مگن رہنے والی ہیں تو آپ لوگوں سے میل جول رکھنا سیکیں!
اگر آپ خود میں مگن لوگوں میں سے ہیں تو ہاتھ کھڑا کریں۔
جب آپ اکیلے وقت گزارتی ہیں تو آپ خوش باش اور تازہ دم رہتی ہیں۔ آپ چاہتی ہیں کہ آپ کو تنہائی میں وقت گزارنے کا موقع ملے تب آپ اپنی مرضی کی چیزیں کر سکیں۔ پسندیدہ چیز جیسے مطالعہ، ٹی وی شوز دیکھیں، تصویریں بنائیں یا اپنے کمرے کو اچھی طرح ترتیب دیں۔
لیکن خود میں مگن ہونے کا ہرگز مطلب نہیں کہ آپ دیگر لوگوں سے کٹ کر رہنے لگیں۔ صرف اتنی سی بات ہے کہ آپ اپنی ہی صحبت میں زیادہ سہولت محسوس کرتے ہیں۔ اور اس بات میں کوئی حرج بھی نہیں۔
بہر حال خود میں مگن ہونا کبھی کبھار مشکل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ پوری دنیا خارج پسند لوگوں کو پسند کرتی ہے۔ خارپسند لوگ گھلنے ملنے اور دوسرے سے باتیں کر کے توانائی حاصل کرتے ہیں۔ وہ باتیں کرتے جاتے ہیں، کرتے جاتے ہیں اور کرتے جاتے ہیں۔ وہ کبھی ہجوم سے یا محفلوں سے اکتاتے نہیں۔
اگر آپ خارج پسند ہیں تو پوری دنیا کہہ اٹھے گی کہ آپ خیال رکھنے والے انسان ہیں۔ کیونکہ آپ ہمیشہ لوگوں سے باتیں کرتے ہیں۔
لیکن اگر آپ خود میں مگن ہیں تو لوگوں سے کیسے نبھاہیں گی؟ کیا کریں گی جب دوست آپ کو شرمندہ کرنے والی دستک دیں کیونکہ آپ کو حال ہی میں مطالعے کے لئے ایک بہترین کتاب ملی ہے اور آپ پوری پوری رات چیٹنگ وغیرہ میں بری طرح مصروف رہتی ہیں۔ اپنے دوستوں کو بتانے کیلئے کیا کیا جائے کہ آپ واقعی ان کا خیال رکھتی ہیں اور ہمیشہ رکھیں گی۔
خیر یہ تو آپ کو کر کے دکھانا ہوگا۔ اگر آپ کے دوست آپ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں تو انہیں بُرا نہیں لگے گا۔ مگر اگر وہ آپ کو نہیں سمجھتے تو انہیں سمجھائیں۔ آپ انہیں بتائیں کہ آپ ذرا مختلف طریقے سے خیال رکھتی ہیں۔ انہیں خط لکھیں یا کوئی خلوص بھرا تحفہ بھجوائیں۔ یہ جادو کا سا اثر دکھائے گا۔ لوگوں سے ایسے ملیں جلیں کہ آپ اپنی شخصیت کی سچائی بھی برقرار رکھیں۔
کیا سارے خود میں مگن لوگ محض گھر میں ہی بیٹھے رہتے ہیں سارا دن؟ ہرگز نہیں، ہم باہر بھی نکلتے ہیں۔ کسی شاپنگ مال میں فضول گھومنے کی بجائے اپنی روح کی تسکین کا بندوبست اسی طرح کرتی کہ اور مزے سے گھومتے بھی ہیں۔ ہم بس ذرا مختلف انداز میں لطف اٹھاتے ہیں، اپنے دوستوں کو کسی پارک یا قدرتی پرفضا مقام پر بلائیں۔ لوگوں کو ایسی سرگرمیوں کی طرف راغب کریں جو آپ کو اچھی لگتی ہیں اور دیکھیں اپنے قریبی لوگوں سے آپ کی دوستی اور بھی گہری اور بھی مزے کی بامعنی ہو جائے گی۔
خود میں مگن ہونے کا مطلب ہے آپ نے خود اپنی ذات کو دریافت کرنے میں بہت وقت لگایا ہے۔ لہذا اپنے ساتھ سچے رہیں۔ جانیں آپ کون ہیں، اور وہ بنیں جو آپ ہیں اور وہ لوگ جن کا آپ خیال رکھنا چاہتے ہیں ان کی زندگیوں میں خوشی بھر دیں۔ بس یہ سب بالکل فطری انداز میں کریں۔
Share your feedback