بات کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے؟

یہ 7 اقوال بات کرنے میں آپ کی مدد کریں گے

اگر آپ بات نہیں کرتیں تو دنیا کو کیا معلوم کہ آپ موجود ہیں؟ لڑکیو تمھیں جو کہنا ہے وہ اہمیت رکھتا ہے! آپ کسی چیز کے بارے میں کیا محسوس کر تی ہیں۔، اہم ہے۔ اپنی آواز کے ساتھ آپ کیا کرتی ہیں اس سے بھی فرق پڑتا ہے۔ بات کرنے اور اپنے لیے اہمیت رکھنے والی چیزوں پر ڈٹ جانے کے لیے، آپ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے یہاں کچھ متاثر کن اقوال دیے گئے ہیں!

”اگر آپ نہیں بولتیں تو لوگ سوچیں گے جو کچھ ہو رہا ہے اس سے آپ مطمئن ہیں۔ خاموشی کو عام طور پر اتفاق کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔“ — سانیا پارکر

”بہت سے لوگ جو وہ چاہتے ہیں اسے کہنے سے ڈرتے ہیں۔ اسی لیے انھیں وہ نہیں ملتا جو وہ چاہتے ہیں۔“ — میڈونا

”اگر آپ نہیں بولیں گی تو کبھی کوئی چیز تبدیل نہیں ہوگی۔ لہذا فرق پیدا کریں، جہاں تک آپ سے کوشش ہو سکے… آپ جانتی ہیں کہ آپ نے کچھ کیا ہے بجائے اس کے کہ آپ خاموش رہیں۔“ — نامعلوم

” غربت ہر معاشرے میں ممکن ہے کیونکہ کسی نے بولنے سے انکار کر دیا تھا۔“ ― سنڈے ایڈیلجا

”ہر بار جب ایک لڑکی اپنے لیے کھڑی ہوتی ہے، تو وہ تمام لڑکیوں کے لیے کھڑی ہوتی ہے۔“ — مایا اینجیلو

”اگر آپ کو احساس ہے کہ کچھ غلط ہے، تو بولنے سے مت ڈریے۔ اگرچہ آپ کو نہیں لگتا کہ وہ سنیں گے، پھر بھی بولیے۔“ — نامعلوم

”دنیا بہت اذیت جھیلتی ہے۔ برے لوگوں کی وجہ سے نہیں، بلکہ اچھے لوگوں کی خاموشی کی وجہ سے۔“ — نامعلوم

امید ہے کہ آپ متاثر ہوئی ہوں گی کہ اب یہ وقت بات کرنے کا ہے!

Share your feedback