وہ واقعی بس میرے جیسی ہے

دشمنی سے دوستی تک

میں نے جب پہلی بار ہائی اسکول شروع کیا، تو میں نے کبھی بھی بہت عمدہ محسوس نہیں کیا۔ میں نے سوچا کہ میں بہت پتلی ہوں اور قد بہت لمبا ہے۔ میں اسپورٹس کھیلنا پسند کرتی تھی، جبکہ دوسری لڑکیاں خریداری کے لئے جانا پسند کرتی تھیں۔ میرے گریڈز ٹھیک تھے لیکن میں بہت ہوشیار بچی نہیں تھی۔

اسکول میں ایک اور لڑکی، بیتھ، متضاد/حریف تھی۔ وہ نہ صرف شاندار دکھائی دیتی تھی، بلکہ اچھے گریڈز بھی حاصل کرتی تھی۔ ٹیچرز اسے پسند کرتی تھیں اور ہر کوئی اس کی دوست بننا چاہتی تھی۔ اس کا مزاج ہر کسی کے ساتھ اچھا تھا، جس نے اسے مکمل بے عیب بنا دیا۔

لیکن میرا برتاؤ بیتھ سے کبھی اچھا نہیں رہا تھا۔ میرے حسد نے مجھے بدمزاج بنا دیا۔ میں نے مسکراہٹ کا جواب کبھی مسکرا کر نہیں دیا یا نہ کبھی دوستی کرنے کی کوشش کی جب ہم ایک ہی کلاس میں جایا کرتی تھیں۔ خفیہ طور پر میں اس کی دوست بننا چاہتی تھی، اگرچہ میرے افعال کچھ اور ہی ظاہر کرتے تھے۔

پھر ایک دن، اسکول سے گھر جاتے ہوئے، میں نے بیتھ کو اپنے آگے جاتے دیکھا۔ وہ اپنے فون پر بات کر رہی تھی، اور میں نے اس کی ہلکی سے چلانے کی آواز سنی۔

جب اس نے فون بند کیا، تو مجھے معلوم تھا کہ مجھے کچھ کرنا ہو گا۔ میں پریشان ہو گئی، لیکن میں نے اس کے کندھے پر ہلکا سا تھپتھپایا اور پوچھا کہ کیا وہ ٹھیک ہے۔ اپنی آنکھوں میں آنسو لیے، وہ مسکرائی اور کہا، 'ہاں میں ٹھیک ہوں، آپ کا شکریہ'۔

یہ میرے لیے آسان تھا کہ میں اسے ٹھیک ہے کہہ کر آگے چلتی رہتی، بلکہ اس کی بجائے، میں نے دوستی کی پیشکش کی اور اس کے ساتھ چلتی رہی۔

بیتھ نے سر ہلا کر ہاں کہا۔ کچھ دیر کے لئے خاموشی رہی، لیکن جلد ہی ہم کافی باتیں کر رہی تھیں۔ ہم نے عام موضوعات پر بات چیت کی، جیسے ہمارا سائنس کا پیپر کتنا مشکل تھا اور مسٹر ٹرنبل کس طرح کے ہیں۔ ہم نے مزید سنجیدہ موضوعات پر بھی بات کی۔ بیتھ پریشان تھی کیونکہ اس کے بوائے فرینڈ نے اس سے تعلق ختم کر لیا تھا۔ اس نے کہا کہ اس کی 'جسامت بہت بھاری' ہے۔ میں نے سوچا کہ یہ پاگل پن ہے، لیکن بیتھ نے مجھے بتایا کہ اسے اپنی جسامت کے حوالے سے تشویش ہے۔

اس سہ پہر، ہم نے آئس کریم کھائی اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر جانا۔ اس نے مجھے بتایا کہ جب وہ پُراعتماد محسوس نہیں کرتی تو وہ خود کو مثبت چیزیں یاد دلاتی ہے۔ ہم میں سے اگر کوئی کسی وقت اداس ہوتی ہے، تو ہم تین اچھی باتیں کہہ کر ایک دوسرے کی ہمت باندھنے میں مدد کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر، میں نے بیتھ کو یاد دلایا کہ وہ مہربان تھی، ہمیشہ مسکراتی رہتی اور ریاضی میں زیادہ سے زیادہ بہتر تھی۔ جبکہ اس نے مجھے بتایا کہ وہ میرے گہرے بالوں، میری بال والی بال میں سروس سے حسد کرتی تھی اور کلاس میں بلند آواز سے میرے کہانیاں پڑھنے سے ہمیشہ لطف اندوز ہوتی تھی۔

اچھا لگتا ہے جب آپ خود کو دوسروں کی آنکھوں سے دیکھتی ہیں جب وہ آپ کو یاد دلاتی ہیں کہ آپ کن خوبیوں کی حامل ہیں۔

اب، میں بیتھ کو خود سے بہتر دیکھنے کی بجائے، میں بس یہ دیکھتی ہوں کہ ہم دونوں کن مختلف اعلٰی صلاحیتوں کی حامل ہیں۔ وہ ریاضی اور سائنس میں بہت اچھی ہے، میں لکھائی اور تاریخ میں بہت اچھی ہوں۔ نہ اچھی یا نہ ہی بری - صرف مختلف۔ اور ہم دونوں والی بال کھیلنا پسند کرتی ہیں!

Share your feedback