پُرخطر اور حقیقی کلک کون سے ہوتے ہیں؟ ہمارے پاس جواب موجود ہیں!
اسپرنگسٹر لڑکیاں جانتی ہیں کہ وہ انٹرنیٹ کو ایک بڑی زبردست جگہ کے بطور استعمال کر سکتی ہیں۔ آپ کھیلوں، کتابوں، موسیقی اور فلموں سے لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔ آپ دنیا بھر کے لوگوں سے منسلک ہو سکتی ہیں۔ ایک آسان تلاش سے آپ اپنی مطلوبہ کسی بھی چیز کے بارے میں جان سکتی ہیں۔.ہے نا زبردست!
بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے کہ جو کچھ انٹرنیٹ پر ہے وہ زبردست یا بلکل درست ہوتا ہے، اس لیے ماہر لڑکیوں کو جھوٹ پکڑنے کے قابل ہونا ہو گا۔
اس وقت دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے ممکن ہے کہ آپ وائرسوں، ویکسینوں اور عالمی وباؤں کے بارے میں مزید معلومات آن لائن تلاش کر رہی ہوں۔
ہو سکتا ہے آپ کے پاس پہلے سے ہی دھوکہ دہی پہچاننے کی اچھی مہارتیں موجود ہوں لیکن اس وقت خود (اور اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ!) کو یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ خبروں اور معلومات کے قابلِ اعتماد ذرائع کیسے تلاش کیے جائیں۔. ہمارے چند پسندیدہ ذرائع یہ ہیں:
خبر، خبر پر ہی موجود ہے
جب آپ کو خبر کی تلاش ہو تو'خبر' کے لیے آغاز کی ایک! اچھی جگہ ہے اخبارات اور نشریاتی خبریں (یعنی ٹی وی پر نشر ہونے والی خبریں) جو عموماً معلومات کے قابلِ اعتماد ذرائع ہوتے ہیں۔.
آپ کے ملک یا شہر کا مرکزی اخبار اور ٹی وی اسٹیشن غالباً قابلِ اعتماد اور درست ذریعہ ہوں گے، لیکن یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ کچھ میڈیا پیش کنندگان کی توجہ حقائق سے زیادہ تفریح پر ہوتی ہے، اس لیے اگر آپ کو علم نہ ہو کہ کون سا میڈیا پیش کنندہ بہترین انتخاب ہو گا تو آپ کسی قابلِ اعتبار بڑے، جیسے استاد یا والدین، سے مشورہ دینے کا کہہ سکتی ہیں۔
اوہ، یہ نہ بھولیں: زیادہ تر ٹی وی اسٹیشنوں اور اخبارات کی ویب سائٹیں اور سوشل میڈیا پروفائلیں ہوتی ہیں، اس لیے آپ ٹی وی کے بغیر یا اخبار خریدے بغیر بھی تمام خبروں تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں!
COVID-19 کے لیے آپ کی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ (www.covid.gov.pk)
دنیا بھر میں زیادہ تر مقامی حکومتوں نے خصوصی COVID-19 ویب سائٹس بنائی ہوئی ہیں اور پاکستان اس سے مستثنا نہیں! www.covid.gov.pk ہمارے ملک کے بہترین ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کی طرف سے معلومات سے بھری ہوئی ہے۔ اس میں صحت مند اور محفوظ رہنے کی تجاویز اور ضرورت پڑنے پر طبی امداد حاصل کرنے کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ یہ اپنے ملک میں COVID-19 کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی یقیناً بہترین جگہ ہے۔.
دنیا بھر میں
اب آپ جانتی ہیں کہ اپنے ملک میں عالمی وبا کے بارے میں تمام انتہائی قابلِ اعتماد خبریں کہاں سے حاصل کرنی ہیں، لیکن اگر آپ مزید جاننا چاہیں کہ باقی دنیا میں کیا ہو رہا ہے تو کیا کیا جائے؟ کسی قابلِ اعتماد بین الاقوامی تنظیم جیسے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی سوشل میڈیا پروفائل یا ویب سائٹ معلومات حاصل کرنے کا ایک بہت اچھا ذریعہ ہیں۔ WHO دنیا بھر کے بہترین ڈاکٹروں، سائنسدانوں اور محققین سے معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہے اور وہ نہ صرف COVID-19 کی معلومات بلکہ صحت سے متعلق جملہ قسم کی معلومات کا زبردست ذریعہ ہے! پاکستان میں آپ WHO کی طرف سے اردو زبان میں خبریں ان سے www.covid.gov.pk پرآن لائن جا کر یا ان کی اپنی ویب سائٹ ــــــــــ ملاحظہ کر کے حاصل کر سکتی ہیں۔
Share your feedback