مسائل کا سامنا کرنے میں کمزور محسوس نہ کریں
کبھی کبھی، جب ہمیں کسی مسئلہ کا سامنا ہوتا ہے، تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہمارے سامنے کوئی دیوار ہے جو ہر روز بڑی ہو رہی ہے۔ کاٹ کر صرف ایک اینٹ الگ کرنا بھی ناممکن معلوم ہوتا ہے - اور یہ بے معنی لگتا ہے جب دیوار اس قدر بڑی نظر آ رہی ہو۔
لیکن اگر آپ وہ پہلا دلیرانہ قدر اٹھا سکیں اور اپنے مسئلہ میں کٹاؤ ڈال سکیں، تو آپ کو تعجب ہوگا کہ کتنی تیزی سے چیزیں بہتر ہونا شروع ہو سکتی ہیں۔
ایک شیئر کیا گیا مسئلہ
کارا کے اسکول میں، مناسب ٹوائیلیٹ نہیں تھے۔ نہ تو کوئی نجی حجرہ، نہ ہی ہاتھ دھونے کے لیے کوئی سنک۔ جب اسے یا اس کی کلاس کی دوسری لڑکیوں کو پیریڈز آتے تھے، تو مناسب سہولت حاصل کرنے کے لیے انھیں میلوں چلنا پڑتا تھا۔
اعملی اقدام کے لیے غصہ
ایک روز جب وہ ٹوائیلیٹ گئی، تو کارا کو بہت غصہ آیا۔ اس کی پسندیدہ کلاس چھوٹ گئی تھی۔ اور اس کی ایک دوست اس ہفتے بالکل بھی اسکول نہیں آئی کیونکہ وہ بہت زیادہ شرمندہ تھی۔
اب بہت ہو چکا تھا۔ یہ ٹھیک نہیں تھا - لڑکوں کو اس بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، اور لڑکیاں پیچھے رہ گئی تھیں اگرچہ وہ اتنی ہی چالاک اور محنتی تھیں۔ جو غصہ اس نے محسوس کیا اس نے اس کی شرمندگی اور جھجک کو باہر نکال دیا۔ اپنے اعصاب بے قابو ہونے سے پہلے، اس نے اپنی ٹیچر کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔
تعداد میں طاقت
کارا کی ٹیچر نے اس پر اتفاق کیا کہ کچھ کیا جانا چاہیے، لیکن مشورہ دیا کہ کارا کو لڑکیوں کا ایک گروپ اکٹھا کرنا چاہیے تاکہ ثابت کیا جا سکے کہ مسئلہ پوری کلاس کا تھا۔ پھر، ایک ساتھ، وہ ہیڈ ٹیچر کے پاس جا سکتی تھیں اور بتا سکتی تھیں کہ کتنی بار انھیں کلاس کا ناغہ کرنا پڑتا ہے۔
اعتقاد کے ساتھ تعمیر
لڑکیوں نے ہیڈ ٹیچر کو جیت لیا۔ ایک ساتھ مل کر فنڈ اکٹھا کرنے کا ایک ایونٹ منظم کرنے کے لیے انھوں نے سخت محنت کی، مقامی عورتوں کے گروپ اور کمیونٹی سینٹر کے پاس جا کر اپنے لیے ضروری حمایت حاصل کی۔
لڑکیوں نے اپنی صلاحیتوں اور اعتماد کی تعمیر کی۔ اور بالآخر ٹوائیلیٹ بھی بن کر تیار ہو گیا۔ ہر بار اسے استعمال کرتے ہوئے لڑکیوں کو فخر محسوس ہوتا تھا، یہ جانتے ہوئے کہ یہ وہاں تھا کیونکہ ان کے اندر بولنے کا حوصلہ تھا۔
اسباق کی طرف واپسی
یقینی طور پر آپ کو درپیش مسئلہ کا جواب ہمیشہ اتنا واضح نہیں ہوگا جتنا کہ ایک عمارت کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا۔ لیکن اشتراک کے ذریعہ شروع کرنا، اور ایک ہی مسئلہ کا سامنا کرنے والے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر ٹیم تیار کرنا، اکثر ان دیواروں کو توڑنے کا ایک اچھا آغاز ہوتا ہے جن کے سامنے ہمیں ہمیشہ کھڑا ہونا ہوگا۔ گڈ لک!
Share your feedback