مجھے اس بات کا پتہ چلا کہ یہ بات ہم سب کے لیے پریشان کن ہے۔
دو سال قبل، ہمارے گھر کی صورت حال واقعی پریشان کُن تھی۔ میرے والدین بہت زیادہ جھگڑتے رہتے تھے اور بالآخر وہ علیحدہ ہو گیے اور میرے والد گھر چھوڑ کر چلے گئے۔ یہ بات ہم سب کے لیے، لیکن خصوصی طور پر، میری امی کے لیے پریشان کن تھی۔ اب ان کے پاس میں اور میرے دو چھوٹے بھائی رہ گیے تھے، جن کا انہیں خود ہی خیال رکھنا تھا، جبکہ وہ ملازمت بھی کر رہی تھیں۔
ہم سب کو والد کے بغیر زندگی گزارنے کا عادی ہونا پڑا تھا۔ بچوں میں سب سے بڑی ہونے کی بنا پر، میں نے محسوس کیا کہ میں جس طرح سے بھی ممکن ہو، مجھے اپنی امی کی مدد کرنی ہوگی، لیکن اب تک میں، ہماری صورت حال کے پیش نظر زیادہ تر ان سے جھگڑتی اور روتی رہتی تھی۔ اس سے ہماری صورت حال میں کوئی بہتری نہیں ہوئی۔ بہت جلد میں نے اس بات کا پتہ لگانا شروع کیا کہ روٹھنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا اور یہ کہ غم کا شکار صرف میں ہی نہیں ہوں جو حالات سے نمٹنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
اس لیے میں نے اپنا رویہ تبدیل کیا۔ ایک دن دوپہر کے وقت میں نے اپنا ہوم ورک ختم کرنے کے بعد، ہوم ورک کے سلسلہ میں اپنے چھوٹے بھائی کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسے میرے اس کے بازو میں بیٹھنے کی اہمیت کا احساس ہوا۔ اور مجھے یہ سمجھ کر دل میں خوشی کا احساس ہوا کہ میری امی کو پورے دن کام سے واپس لوٹنے کے بعد اس کے ساتھ یہ نہیں کرنا پڑے گا۔ میں نے ایسا کرنا جاری رکھا اورامی نے کہا کہ وہ واقعی میری ممنون ہیں۔ میں نے اپنے سب سے چھوٹے بھائی کو سونے کے وقت کی کہانیاں پڑھ کر سنانے کے لیے امی کے ساتھ ہر دوسرے دن باری لے کر اپنی مدد کی پیشکش کی اور کھانے کے اوقات میں، جیسے کھانے والی میز سیٹ کرنے، سبزیاں کاٹنے اور برتن دھونے کے ذریعہ مدد کرنا شروع کیا۔ میں نے اپنی آنٹیسے چند آسان پکوان کی ترکیبیں دریافت کیں ، تاکہ میں کھانا تیار کر کے وقتاً فوقتاً اپنی امی کو کچھ آرام کرنے کے لیے وقت دے سکوں۔ امی جان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد میز پر کھانا لگا کر انہیں سرپرائز دینے سے مجھے بے حد خوشی محسوس ہوئی!
اب گھر کے اندر صورت حال پہلے کے مقابلہ میں کافی بہتر ہے، اور اس کا ایک بہترین پہلو یہ ہے کہ اب میں اور میری امی پہلے کی نسبت کافی قریب ہیں۔ اب بھی ہمارے درمیان وقتاً فوقتاً زبانی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، لیکن ہم نے اس پریشان کن صورت حال سے باہر نکلنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ چاہے کچھ بھی ہو جائے، ہم دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
مجھے یہ بات معلوم ہوئی کہ خاندان واقعی اہم ہے اور اگر ہم مثبت رہیں اور مل کر کام کریں تو ہم کسی بھی قسم کے حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
Share your feedback