آپ اس سے بہتر کے حقدار ہیں!
کیا آپ جانتی تھیں کہ آپ کا ذہن ایک میدان جنگ کی طرح ہے۔ وہاں پر مثبت اور منفی دونوں طرح کے خیالات کا آپس میں جنگ کرنا قدرتی ہے۔ وہ صرف آپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے لڑتے ہیں۔ بعض اوقات لگتا ہے کہ جیسے منفی خیالات جیت رہے ہیں، لیکن ایسا ہمیشہ ہی نہیں ہوتا۔ ہر جنگ میں جیتنے کے لیے حکمت عملیاں ہوتی ہیں اور آپ بعینہِ ایسے ہی ہو- ایک جیتنے والا۔
تو آئیے کام کی بات کریں، تو آپ سیکھ سکتے ہیں کہ کیسے منفی خیالات کو دفع کیا جا سکتا اور اپنے آپ کے ساتھ بخیل ہونے سے رکا جا سکتا ہے۔ Springsters کیا آپ کچھ کام کرنے کے لیے تیار ہو؟ اچھا۔ ایک پینسل اور نوٹ بک پکڑیے۔
قدم 1 -- چیزوں کو صحیح طور پر رکھیے
جب ہم منفی خیالات کو اپنے ذہنوں پر قبضہ کرنے دیتے ہیں ، تو ہم عموماً اپنے متعلق بہت ساری عمدہ چیزیں بھولتے چلے جاتے ہیں۔ تو جونہی ایک منفی خیال نمودار ہو توہمیں اپنے ذہن کو تربیت دینے کی ضرورت ہے کہ وہ فوراً ایک مثبت خیال کے بارے میں سوچے۔۔ اپنی نوٹ بک میں لکھیے آپ نے کیسے ایک منفی خیال کو بدلا مثال کے طور پر کوئی بھی مجھے دراصل پسند نہیں کرتا ایک مثبت خیال میں مثال کے طور پر میں ایک محبت اور دوسروں کا خیال رکھنے والی فرد ہوں، اور لوگ مجھے جیسی میں ہوں اسی انداز میں پسند کرتے ہیں
قدم 2 -- آپ اپنے آپ کو کیسا دیکھتے ہیں؟
آپ ایسا ہی بن جاتے ہیں جیسا آپ سمجھتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے، تو اغلب امکان ہے کہ آپ انہیں حاصل نہیں کر سکیں گے۔ اس کی بجائے، اپنے متعلق مثبت چیزیں سوچیے۔ صبح کا کوئی منتر چنیے جسے آپ روزانہ صبح کے وقت دہرا سکیں۔ مثال کےطور پر آپ کہ سکتے ہیں:
میری قدروقیمت ہے
مجھ میں طاقت ہے
میرا ایک مقصد ہے
اگر آپ کو اسے لکھنا پڑے تو اسے 100 بار لکھیے اور یہ اونچی آواز میں چلائیے تاکہ دنیا سن لے!
قدم 3 -- ماضی کو بھول جائیے
آیا یہ عجیب نہیں کہ غلطیوں کی یادیں ہمارے ذہنوں میں گہری گڑی ہوتی ہیں، لیکن اچھی یادیں بہت دور ہوتی ہیں؟ اگر آپ اپنا سارا وقت اپنی غلطیوں کے بارے سوچتے ہوئے گزار دیتی ہیں، تو پھر آپ ایک اچھی پر اعتماد فرد نہیں ہو سکتیں۔ تو اپنی نوٹ بک میں اپنی ناکامیوں یا غلطیوں میں سے ایک کے بارے لکھیے اور اس کے نیچے لکھیے کہ آپ نے اس سے کیا سیکھا۔ آپ نے جو سیکھا، اپنی کی ہوئی غلطیوں کی بجائے اس پر توجہ دینے سے یہ آپ کو زندگی میں چاک و چوبند اور خوش بنائے گا!
مثبت رویہ ایک رات میں ہی نہیں آ جاتا لیکن آپ ہر دن اپنے ساتھ اچھے برتاؤ کا انتخاب کر سکتے ہیں/ اور اپنے بارے میں اچھی چیزیں یاد کر سکتے ہیں۔
Share your feedback