مزاج شناسا COVID-19 سے متعلق برے احساسات کو نکالنے کا بہترین ذریعہ بن سکتا ہے۔
COVID-19 کے بارے میں یہ تمام خبریں مجھے پریشان کر رہی ہیں! اگرچہ میں سارا دن اور رات مثبت سوچ اپنا کر اپنے آس پاس کے لوگوں کو خوش رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہوں لیکن میں اس بارے میں جھوٹ نہیں بول سکتی۔ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ یہ ختم ہو جائے۔
تو کیا کیا جائے؟ آپ سب اپنا خیال رکھو! یہ اپنی خیروعافیت کی زیادہ دیکھ بھال کرنے کا بہترین وقت ہے اور ذاتی دیکھ بھال کے لیے اپنی ذات سے دیانتدار رہنے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔
میرا طریقہ؟ کیا آپ تیار ہیں؟! حتمی مزاج شناسا کتاب!
حتمی مزاج شناسا ایک روزنامچے کی طرح ہے جو بتاتا ہے کہ آپ کسی بھی وقت کیسا محسوس کر رہی ہیں۔ آپ اس میں دن میں ایک دفعہ، ہفتے میں ایک دفعہ حتیٰ کہ دن میں پانچ دفعہ بھی لکھ سکتی ہیں! آپ کو جو بھی بہتر لگنے میں مدد کرے۔ میرے لیے درج ذیل چند معلومات لکھتے ہوئے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
"کیا آپ بتا سکتی ہو کہ آپ آج کیسا محسوس کر رہی ہو؟" - اپنے تمام احساسات کو الفاظ کی صورت دینے سے نہ گھبرائیں۔ یہ آپ کا لکھا ہوا ہے اور آپ کے لیے ہے؛ کسی اور کا کوئی تعلق نہیں۔
"اگر آج کا مزاج کسی ایموجی سے بیان کیا جا سکتا ہے تو یہ کیا ہو گی؟" - دن کے اختتام پر، اپنے اس دن کے لیے کوئی ایموجی دیں۔ کیا یہ 😊 تھا یا ☹️ ؟ یہ آسان بھی ہے، مزیدار بھی اور بہت دیانتدار بھی!
"1 سے 10 تک انتخاب کریں کہ آج آپ کتنی متفکر/خوش ہو؟" - آج کے مزاج کو کوئی نمبر دیں۔ میرے خیال میں خوشی کے پیمانے پر میرا بہترین اسکور 8 اور انتہائی متفکر کے پیمانے پر55 ہے۔ قرنطینہ کوئی مزیدار چیز نہیں ہے!
"جلدی سے ایسی چیزیں لکھ دیں جو کل کو آج سے بہتر بنا سکتی ہیں!" - یہ خاکوں کے ذریعے اندازہ لگانے کا موقع ہے۔ آپ کے علاوہ کسی کو سمجھنے کی ضرورت نہیں کہ آپ کیا تصویر کشی کر رہی ہیں۔ ڈرائینگ؟ یہ ایک اچھا علاج ہے!
جب آپ اپنی مندرجات پر دوبارہ نظر ڈالیں گی تو غالب امکان ہے کہ آپ وہ دیکھ سکیں گی جو ہم میں سے بہت سے لوگ دیکھتے ہیں۔ کچھ دن بہت برے ہوتے ہیں، کچھ دن اچھے ہوتے ہیں، جبکہ کچھ انتہائی بے معنی ہوتے ہیں۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ دیکھیں گی کہ اچھائی اکثر برائی کو متوازن کر دیتی ہے، بلکہ جب برائی واقع ہوتی ہے تو آپ پھر بھی آگے بڑھتی جاتی ہیں۔
حتمی مزاج شناسا کتاب کا مقصد صرف یہ لکھنا نہیں کہ کیا ہوا۔ یہ کہانی ہے آپ کے قرنطینہ کی اور اس کی کہ آپ اس سے کیسے گزریں۔ یہ منفرد ہے اور یہ آپ کی ہے۔
آئیں ان چوٹی کی تجاویز کو اپنی دوستوں یا کسی ایسے فرد کے ساتھ شیئر کریں جسے اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے! ہم سب اکٹھے ان حالات کا شکار ہیں!
Share your feedback