یہ پانچ چیزیں آپ کے خوابوں کے راستے میں مشکلات پیدا کر سکتی ہیں
ایک دانا بڑی بہن نے ایک بار کہا تھا، "اگر آپ اس کا خواب دیکھ سکتی ہیں، تو آپ اسے حاصل کر سکتی ہیں۔" کرنے کی نسبت کہنا آسان، لیکن یہ سچ ہے۔ زندگی میں ہم سب کے خواب اور خواہشات ہوتی ہیں لیکن ہر کوئی انہیں حاصل نہیں کر سکتا ہے۔ کچھ لوگ بڑھتے اور بڑھتے ہیں اور اپنے خوابوں کی زندگی جیتے ہیں جبکہ دوسرے اداس ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ کبھی اپنے خوابوں پر عمل نہیں کرتے ہیں۔
آپ ایک وجہ سے زندہ ہیں اور ہر لڑکی اپنے اندر زندہ تخلیقی روح رکھتی ہے۔ یہ تخلیقی صلاحیت، آپ کے اردگرد کے موجود لوگوں کے بیک وقت تعاون کے ساتھ، آپ کے خواب سچ ثابت کر سکتی ہیں۔ تو ان چیزوں سے ہوشیار رہیں جنہیں ہم خواب چور کہتے ہیں۔
زندگی میں کچھ چیزیں آپ کے خواب کو چُرا سکتی ہیں اور آپ کو گیم چینجر بننے سے روک سکتی ہیں جس کے لئے آپ پیدا ہوئیں۔ یہ چیزیں ہیں:
1. خوف – خوف صرف آپ کے ذہن میں ان چیزوں کے بارے میں ایک خیال ہے کہ یہ غلط ہو سکتا ہیں۔ لیکن یاد رکھیں کہ سپرنگسٹر مضبوط ہوتی ہیں اور ہم میں ان چیزوں کے بارے میں سوچنے کی طاقت ہے جو صحیح ہو سکتی ہیں۔ تو یہ سوچنے کی بجائے کہ اگر میں ناکام ہوگئی تو کیا ہو گا؟ سوچیں کہ اگر میں کامیاب ہو گئی تو کیا ہو گا؟
2. خود پر شک – خود اعتماد بننا اپنے خواب حاصل کرنے کی کلید ہے۔ خود شک آپ کو درمیانے درجے کا بناتا ہے اور آپ کو پھنسائے رکھتا ہے۔ لیکن خود پر یقین آپ کو غیر معمولی بنا دیتا ہے اور آپ کو برتری دیتا ہے۔
3. منفی سوچ کے لوگ - ہر کوئی آپ کے خواب پر یقین نہیں کرے گا۔ لوگ حقیر باتیں کہہ سکتے ہیں لیکن اسے ذاتی طور پر مت لیں۔ جب تک آپ خود پر یقین رکھتی ہیں تو یہی سب کچھ ہے، تو لڑکی اپنے خواب کے حصول میں مشغول ہو جائیں! نفرت کرنے والوں کو آپ کے لئے رکاوٹ مت ڈالنے دیں۔
4. حوصلہ افزائی کی کمی – بہانوں کو راہ میں مت آنے دیں! اب عمل کرنے کا بہترین وقت ہے۔ حوصلہ افزائی شروع کرنے کے بعد آتی ہے، پہلے نہیں (مجھے معلوم ہے یہ عجیب بات ہو سکتی ہے لیکن اس کے متعلق مجھ پر بھروسہ رکھیں)۔ اگر آپ کا خواب بہت بڑا لگتا ہے، کسی چھوٹے سے شروع کریں۔ ننھے قدم بڑی کامیابیوں کا سبب بنتے ہیں!
5. اِنتشار توجہ – یہ ان سب میں سب سے بڑا ہے۔ یاد کریں کہ جب آپ کچھ اہم کرنا چاہتی تھیں لیکن پھر آپ اِنتشار توجہ کا شکار ہو گئیں اور تو وہ کام کبھی نہ کیا؟ ہاں، اِنتشار توجہ سے یہی ہوتا ہے۔ آپ کے خواب چرانے سے اسے روکنے کے لئے، انہیں لکھ لیں اور اپنی پیش رفت کی باقاعدگی سے پڑتال کریں۔ اپنی دوستوں کے ساتھ اپنے خوابوں کا اشتراک کریں تاکہ آپ مل جل کام کر سکیں اور ایک دوسرے کی مدد کر سکیں!
تو اب آپ جانتے ہیں کہ خواب چور کون ہیں اور ان سے کیسے نمٹنا ہے جس سے آپ کے خوابوں کے سفر میں آپ کو روکا نہ جا سکے!
Share your feedback